خیر البشر

سارہ خان

وفقہ اللہ
رکن
کوئی نہیں ہے اعلی وارفع خیر البشر سے
سجی ہوئی ہے کائنات ذکر شافع محشر سے
رات نے سیاہی لی خود زلف پیغمبر سے
بہتر ہے آپ کا پسینہ مشک وعنبر سے
رخ کو تشبیہ کیوں دوں میں قمر سے
اسے کیا نسبت ہے حسن ساقی کوثر سے
وہ توخود شق ہوا اک اشارہ پیغمبر سے
شب اسری امامت انبیاء سے یہ عقدہ کھلا
سب پیچھے ہیں حسن آمنہ کے لخت جگر سے​

از کلام مولا نا نورالحسن انور خان قادری 14 مارچ2001
 
Top