سال نو ۲۰۱۳

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سال نو ۲۰۱۳
(مہتاب قدر)
وہ ایک لمحہ جسے ہم نیا سمجھتے ہیں
گزشتہ سال نیا سال بن کے آیا تھا

کہا تھا سب نے مبارک ہو سال نِو سب کو
خوشی کے گیت بھی گائے گئے تھے اس کے لئے

تو قعات کی دنیا بسا کے آنکھوں میں
نئے چراغ جلائے گئے تھے اس کے لئے

پھر اس کے بعد روایت بدل نہ پائی تھی
پھر اس کے بعد غموں میں کمی نہ آئی تھی

پھر اس کے بعد بھی قیدی رہے مسائل کے
سکون تھا نہ کوئی صورت رہائی کی

دعا کرو کرو کہ لمحہ نیا رہے نہ رہے
خوشی کی شمع جلا دے سبھی دیاروں میں

خلوص وپیار ومحبت کے پھول کِھل جائیں
عداوتیں سبھی مٹ جائیں ان بہاروں میں

یہ ایک لمحہ جسے ہم نیا سمجھتے ہیں
خدا کرے کہ نئے موسموں کے ساتھ آئے
 
Top