علی عمران کا تعارف

علی عمران

وفقہ اللہ
رکن
ویسے تو مجھے زیادہ تعارف کروانا اچھا نہیں لگتا کیونکہ انسان کا تعارف اس کے ظاہری دنیاوی اسباب نہیں بلکہ اس کا اخلاق اور کردار ہوتا ہے۔۔۔۔۔ مگر کیونکہ رسمِ دنیا ہے اس لئے کچھ تھوڑا سا تعارف کروا دیتا ہوں۔۔۔۔

نام: علی عمران
تعلیم: ایم ایس سی (فزکس)
کام: سپیشل سروسز(ایسے کام جو سپیشل بچے کر سکتے ہیں وہ میرے ذمے لگا دیتے ہیں)'@^@|||

تعلق: لاہور سے (مگر مستقل ایک جگہ رہتا نہیں)

دلچسپیاں: والد صاحب الحمد للہ عالمِ دین ہیں۔۔۔۔ چنانچہ پہلی دلچسپی ہمیشہ کتاب سے رہی کیونکہ آنکھ کھولتے ہی سب سے پہلے کتابوں کی لائبریری پر نظر پڑی۔۔۔۔ اس کے بعد جس وقت جس چیز کا موڈ ہو اسے ہی دلچسپی میں شامل کر لیتا ہوں۔۔۔۔۔

انٹرنیٹ سے 2001 میں وابستہ ہوا جب فرانس سے اپنی تعلیم اور کام کی ذمہ داریاں ختم کر کے واپس پاکستان آیا۔۔۔۔ مجھے اصل میں بچپن سے ہی بہت زیادہ اکیلے پن کی عادت نہیں رہی چنانچہ کام کے دوران بھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اکیلے پن سے اکتا جاؤں تو نیٹ کا سہارا لیتا ہوں۔۔۔۔ پہلے تو زیادہ تر اردو چیٹ پر وقت گزارتا تھا اور تب ہی ان سب دوستوں سے تعارف ہوا۔۔۔۔ بعد میں بے باک جی کے کہنے پر فورم جوائن کیا۔۔۔ سب سے پہلا فورم جو جوائن کیا وہ “میری اردو“ تھا۔۔۔۔ مگر وہاں زیادہ لکھ نہیں سکا اور وہ بند ہو گیا۔۔۔۔ پھر القلم، ہماری اردو، اردو ویب، وغیرہ۔۔درمیان میں بلاگنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا مگر پھر وقت کی کمی اور مصروفیات میں اضافے کے باعث اسے روکنا پڑنا۔۔۔ پھر بے باک جی کے ساتھ مل کر اردو منظر فورم بنانے کا آغاز کیا نا تجربہ کاری اور علمی کمی کے باوجود سب جیسا بنا آپ سب کے سامنے ہے۔۔۔۔۔۔۔

لو جی یہ تھا میرا تعارف پلس آپ بیتی۔۔۔۔۔۔۔۔:::^^:::
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم وحمۃ اللہ

آپ کو خوش آمدید کہاجاتا ہے عمران بھائی امید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
آپ یہاں اس فورم کی رونق کو دو با لا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے،
 

علی عمران

وفقہ اللہ
رکن
آپ لوگ تو مجھ سے کچھ سیکھیں نہ سیکھیں میں تو ضرور سب سے سیکھوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔^o^||3

سکھانا زیادہ مشکل کام ہے سیکھنا اتنا مشکل نہیں بس تھوڑی سی عقل چاہیے تاکہ نقل کر سکیں۔۔۔۔۔:)/\:)
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
نہں بھائی یہ بات نہں ہے انسان کی چھوٹٰی بات بھی کبھی کبھی بہت کام کی ہوتی ہے ،اور آُپ کوشیش کیا کریں کچھ اچھا سا شیر کرنے کی اچھا تو اپکو بھی یہ^o^||3 ^o^||3 کھانے کا شوق ہے^o^||3
 
ز

زین

خوش آمدید
مہمان گرامی
آپ کو خوش آمدید کہاجاتا ہے عمران بھائی امید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
آپ یہاں اس فورم کی رونق کو دو با لا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے،
 
Top