میں ہوں سرحدی

سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
میرا نام سرحدی تو نہیں البتہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنا تعارف سرحدی کے طور سے ہی کرایا ہے، چوں کہ تعلق صوبہ سرحد پاکستان سے ہے اس لیے اس نسبت سے اپنا نک سرحدی رکھا، تعلیمی اعتبار سے کچھ خاص نہیں البتہ یہاں کے یوزرز سے بہت کچھ سمجھنے اور سیکھنے کو ملا ہے، کوشش رہے گی کہ اپنے خیالات کا کچھ اظہار کرسکوں اور دوسروں کے مضامین سے فائدہ اٹھا سکوں۔
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
آپ کو خوش آمدید کہاجاتا ہے سرحدی بھائی امید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
آپ یہاں اس فورم کی رونق کو دو با لا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے،
شکریہ
 

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
ماشاء اللہ میرے پیچھے پیچھے سب ہی ادھر آ گئے ، اگر اردو منظر سے کوئی تکیہ اور رضائیاں لے گیا تو کیا ھو گا ، وہ تو آپ کو محافظ بنایا تھا کہ سرحد کے بندے سخت جان ہوتے ہیں ،:)/\:) :)/\:) :)/\:) :)/\:) :)/\:)
 

سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
جزاک اللہ بے باک بھائی، آپ کی محبتیں ہی ہیں جو ہمیں اس قابل بناگئی ہیں کہ کچھ اظہار خیال کرسکیں ورنہ تو یہ حوصلہ پہلے نہ تھا۔
باقی رہی بات رضائیوں کی تو اس کا ٹھیکہ بلال جٹ کو دے دیا ہے، وہ اپنے طور سے اس کو دیکھ رہے ہیں، بے فکر رہیں اگر رضائیاں کم پڑ گئیں تو الغزالی سے لے جائیں گے۔
 

بلال جٹ

وفقہ اللہ
رکن
ھاھاھاھاھا سرحدی بھای مجھے تو اور بڑے کام ہیں جناب
خوش آمدید جناب کو ~^o^~ ~^o^~ ~^o^~ ~^o^~
o|^_^|o o|^_^|o
 
Top