اعتذار

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
میری اس تحریرکامخاطب براہ راست محترم ارمغان صاحب ہیں،لیکن ان صفحات میں پیش کرنے کامطلب عمومی مشورہ بھی ہے اوراعتذاربھی:
دراصل الغزالی فورم صرف اسلام اوراکابرعلماکی تعلیمات کی نشرواشاعت کے لئے وجودمیں آیاہے ،الغزالی فورم خاص طورپرحنفیت کاترجمان اوروحدانیت کاداعی ہے ،قرآن کریم،حضورخاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات اورصحابہ کرام کی زندگیاں ہی ہمارے لئے راہ ہدایت ہیں،ہم سب حتی المقدوردینی تعلیمات کے فروغ اوراسلام کے عروج کے لئے کوشاں ہیں۔
ان تمہیدی سطورکے بعدعرض ہے کہ ہمارے ایک کرم فرماکوشکایت ہے کہ ان کی طبیعت الغزالی فورم سے ہٹ رہی ہے،یعنی ان کی دلچسپیاں الغزالی فورم کے تعلق سے کم سے کم ہورہی ہیں،گاس کی یہ وجہ نہیں ہے کہ ہمارے کسی رکن کی طرف سے انھیں ٹھیس پہنچی ہے بلکہ یہ ان کی ذاتی کیفیت اورنوعیت ہے جس کے لئے ہم سب دعاگوہیں کہ اللہ انھیں راہ حق پراستقامت نصیب فرمائے اورجب دم واپسیں ہوتوزبان پرکلمہ پاک ہو۔
اصل میں صرف دوسال میں الغزالی کوہم اس معیارکانہیں بناسکے جیساہم چاہتے تھے،اس کی وجہ ہم سب ہیں جب بھی کام میں رفتارآتی اوردہلی قریب آتی دکھائی دیتی ہے فوراًکوئی معقول عذرسامنے آکرراستہ روک لیتاہے اورپھرہم سوچنے لگتے ہیں کہ ’’ہنوزدہلی دوراست‘‘
ممکن ہے میری تحریرسے کسی صاحب کواشکال ہواوراشکال ہونابھی چاہئے کیونکہ تحریرکااندازہم وہ نہیں اختیارکرپارہے ہیں جوہوناچاہئے لین بہرحال دل کی ترجمانی ہے ۔
ہم کسی کی ریس ،کسی کامقابلہ اورکسی سے سبقت لے جانے کی فکرمیں نہیں ہیں،بس اپناکام کئے جارہے ہیں،کامیابی کام ہی سے ممکن ہے ،حسن کلام سے ممکن ہی نہیں ہے،جولوگ کیلے ،امروداورآم کابیج بوتے ہیں وہ چندسال میں اس کے پھل سے محظوظ ہوجاتے ہیں لیکن الغزالی فورم آم اورامرودکادرخت نہیں کھجورکاپوداہے جودیرمیں پھلتاہے اوراوپردورتک جاتاہے ،اس کاذائقہ،اس کی شیرینی،اس کی چاشنی،اس کی حلاوت اوراس کی خوبیاں اپنی جگہ لیکن اچھی چیزدیرسے ہی حاصل ہوپاتی ہے۔
دین کاکام اللہ تعالیٰ ایسے ایسے لوگوں سے لے لیتے ہیں کہ انسان کاگمان بھی نہیں ہوتا،اہل لوگ سوچتے رہ جاتے اورنااہل اس کام کوبخوبی کرگزرتے ہیں،اسی لئے میں کہاکرتاہوں کہ آج نسلی مسلمانوں سے زیادہ اسلام کواصلی مسلمانوں کی ضرورت ہے۔
ہم اللہ سے دعاکرتے ہیں اورفورم کوبہترسے بہتربنانے کی مقدوربھرکوشش کرتے ہیں اوراراکین سے امیدکرتے ہیں کہ ہم سب اپنی ذمہ داریوں کومحسوس کریں گے اوراخروی مسئولیت سے پہلے جواب دینے کی بھرپورتیاری کریں گے تاکہ جب ہم دنیاسے جائیں توہمارادل خوش اورمطمئن ہوکہ ہاں اللہ نے مجھ گنہگارسے بھی کچھ کام لیاہے۔
منزل پرپہنچنے سے پہلے چلنے کی تیاری اورزادراہ ندارد؟توپھرشرمندگی سے دوچارہوناپڑے گا۔
یااللہ اس فورم کوجوصرف اورصرف تیرے دین کی ترویج واشاعت کے لئے وجودمیں آیاہے کوئی ذاتی غرض اورمالی منفعت وابستہ نہیں ہے تواس کوکامیابی کی منزلوں سے ہمکنارفرمادے کیونکہ ایک تیراہی توسہاراہے ۔
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
مفتی صاحب کی تحریر میرے جزبات کی ترجمان ہے اور اسے میری طرف سے بھی سمجھ لیں ۔
یااللہ اس فورم کوجوصرف اورصرف تیرے دین کی ترویج واشاعت کے لئے وجودمیں آیاہے کوئی ذاتی غرض اورمالی منفعت وابستہ نہیں ہے تواس کوکامیابی کی منزلوں سے ہمکنارفرمادے کیونکہ ایک تیراہی توسہاراہے ۔
آمین ثم آمین
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
closed.png
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top