غزل

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
غزل

لکھ اپنی ڈائری میں کبھی میرا نام بھی
ان رنگ رنگ لفظوں میں اک سادہ نام بھی

دن تھے کہ تیری کار کا نمبر بھی یاد تھا
اب ہیں کہ ہم کو بھول گیا اپنا نام بھی

گر می تھی وہ مکان کا سب کچھ جھلس گیا
دل کا ورق بھی راکھ ہوا، اُس کا نام بھی

اس سے ہی زندگی ہے مرے خُوں کے شہر میں
بر فیلی خواہشوں میں ہے اک جلتا نام بھی

وہ بھوک تھی میں اپنے ہی اندر کو کھا گیا
ملتا نہیں ہے دور تلک میرا نام بھی

محمود شام پوچھتے ہیں سب “ وہ“ کون ہے
تم ہی کہو کہ ہوتا ہے خوشبو کا نام بھی​
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
وہ بھوک تھی میں اپنے ہی اندر کو کھا گیا
ملتا نہیں ہے دور تلک میرا نام بھی

محمود شام پوچھتے ہیں سب “ وہ“ کون ہے
تم ہی کہو کہ ہوتا ہے خوشبو کا نام بھی
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
محمود شام پوچھتے ہیں سب “ وہ“ کون ہے
تم ہی کہو کہ ہوتا ہے خوشبو کا نام بھی
واہ واہ ۔ ۔ ۔ ۔
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
دن تھے کہ تیری کار کا نمبر بھی یاد تھا
اب ہیں کہ ہم کو بھول گیا اپنا نام بھی
اچھاتو یہ بات ہے ۔ ۔ ۔ ہم سوچ رہے تھے کہ معلوم نہیں کونسا سانحہ رونما ہو گیا ہے کہ قاسمی صاحب ہی غائب ہیں مگر آج معلوم ہوا کہ موصوف کہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ لگے رہو بھائی دل کا معاملہ ہے
 
Top