بزم اردو سوشل نیٹورک کا اغاز

سیف

وفقہ اللہ
رکن

اسلام علیکم ۔۔۔
دوستوں مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی ہی خوشی محسوس ہو رہی ہیکہ الحمدللہ آج بزم اردو سوشل نیٹورک کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ہندوستان سے یہ الغزالی کے بعدیونیکوڈ اردو میں دوسرا بڑا علمی ادبی و سماجی پورٹل ہے۔بارگاہ تعالٰی میں دعا گو ہوں کہ ہندوستان سے یہ پورٹل اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں ایک سنگِ میل ثابت ہو ۔

385286_423234661088532_437088355_n.jpg

بزم اردو سوشل نیٹورک
 
ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
سیف نے کہا ہے:

بہت شکریہ سیف بھائی ۔۔۔!
میں ممبر بن چکا ہوں ۔۔۔۔!
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جناب یوسف صاحب کو“بزم اردو سوشل نیٹورک“کا اجرا مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ قبولیت کے شرف سے نوازے۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
اس عظیم خوش خبری سے میرادل دھڑک دھڑک کرسینہ سے باہرآنے کے لئے پرتول رہاہے پرسینہ کے اندررکھنامجبوری ہے ورنہ آپ لوگ قبل ازوقت مرحوم کہنے لگیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہندوستان میں اردوکی تبلیغ اورترویج کے لئے پاکستانیوں کی تقلیدکرنے کی توفیق دے۔نظربدسے بچائے،حوصلوں اورامنگوں کوتاب وتواں رکھے اورہرقسم کے شراورشریروں سے محفوظ ومامون رکھ کرخیرکے کاموں میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھنے کی توفیق بخشے۔
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
اللہ تعالیٰ ہمیں حدود شریعت میں رہتے ہوئے بھلائی کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اکابرین کی سرپرستی بھی عطا فرمائے تاکہ بھٹکنے کے ممکنات راستے بند ہو جائیں، ورنہ جو حالات ہیں اور جو کچھ دیکھ رہے ہیں گمراہی کے راستے بہت بڑھ گئے ہیں، ضروری نہیں ہر چمکتی چیز سونا ہی ہو۔بہرحال اچھا قدم اُٹھایا ہے، اُمید ہے تبلیغ و ترویج میں تقلیدِ اغیار سے بچیں گے۔اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے۔
 
Top