اقوالِ زریں

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
اقوالِ زریں

12887451651.gif

ایک نیا سلسلہ شروع کرتے ہے جس میں ہم سب خوبصورت باتیں،
اقوال زریں شئیر کرینگے۔

آپ سب کي اجازت کے بعد
ميں ابتداء کرتي ہوں

جس لمحہ آپ کسی سے قائم تعلق کو توڑنے کا سوچو،
اسی لمحے آپ وہ وجہ جاننے کی کوشش کرو کہ آپ نے
اس تعلق کو اتنا عر صہ برقرار کیوں رکھا-

007.gif

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شکریہ محترمہ اضواء صاحبہ ۔اقوال زریں دھاگہ کی بڑی ضرورت تھی۔
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
سب سے پہلے تو میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ایک بہت ہی خوبصورت دھاگہ بنانے پر ۔۔۔ جو وقت کی ایک اہم ضرورت بھی تھی ۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
مگرمیرے خیال میں اس طرح کے مفیددھاگے میں تمام پوسٹیں اگرکمپوزکرکے شیئرکی جائیں تویکسانیت بھی برقاررہے گی اورمحنت بھی آشکارہوگی۔یہ میری ذاتی رائے ہے۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:
مگرمیرے خیال میں اس طرح کے مفیددھاگے میں تمام پوسٹیں اگرکمپوزکرکے شیئرکی جائیں تویکسانیت بھی برقاررہے گی اورمحنت بھی آشکارہوگی۔یہ میری ذاتی رائے ہے۔

تو پھر“بسم اللہ کیجئے“اور کر گذریئے یہ نیک کام اور پایئے ڈھیر ساری محبت اور دعائیں۔
 
أضواء

وفقہ اللہ
رکن
(عربی کہاوت)

نصیحت ایسی چیزہے جس کی عقلمندوں کو ضرورت نہیں
اور بے وقوف قبول نہیں کرتے ۔(عربی کہاوت)

مِنَ الحَبَّة تَنشَأُ الشَّجَرَة (عربی کہاوت)

درخت ایک ننھے بیج سے ہی اگتا ہے ۔

یعنی ہر بڑا کام كى بنياد پہلے چھوٹی سی سوچ یا خواب ہوتا ہے

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
تجربہ وہ کنگھي ہے جو زندگي ہميں ايسے وقت ديتي ہے

جب ہمارے بال جھڑ جاتے ہے
 
أضواء

وفقہ اللہ
رکن
" وہ قوم كبھى بھى ہرگز كامياب نہيں ہو سكتى جس
نے اپنے معاملات كا نگران ايك عورت كو بنا ليا"
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
فضیلۃ الشیخ حضرت ارمغان صاحب ! آپ بھی اپنے یا اپنے حضرت صاحب کے ملفوظات شئیر فرمائیں ۔ ۔۔ اضواء جی نے یہ لڑی اسی لئے بنائی ہے
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محمد نبیل خان نے کہا ہے:
فضیلۃ الشیخ حضرت ارمغان صاحب ! آپ بھی اپنے یا اپنے حضرت صاحب کے ملفوظات شئیر فرمائیں ۔ ۔۔ اضواء جی نے یہ لڑی اسی لئے بنائی ہے

میری بھی درخواست ہے فضیلۃ الشیخ طال اللہ بعمرہ اپنے ملفوظات سے ہم قارئین کے دل ودماغ کو منور فر مائیں۔
 
أضواء

وفقہ اللہ
رکن
احمدقاسمی نے کہا ہے:
محمد نبیل خان نے کہا ہے:
فضیلۃ الشیخ حضرت ارمغان صاحب ! آپ بھی اپنے یا اپنے حضرت صاحب کے ملفوظات شئیر فرمائیں ۔ ۔۔ اضواء جی نے یہ لڑی اسی لئے بنائی ہے

میری بھی درخواست ہے فضیلۃ الشیخ طال اللہ لعمرہ اپنے ملفوظات سے ہم قارئین کے دل ودماغ کو منور فر مائیں۔

فضيلة الشيخ الله طول بعمره ہمیں آپ سے بہت کچھہ کی آپ مید ہے

ہم سب ہی اپنا اہنا حصہ ڈالینگے ان شاء اللہ

2rfgadd.jpg

تمنا نے زندگی کے آنچل سے جھانک کے پوچھا۔
میں کب پوری ہوں گی?
زندگی بولی "جو پوری ہو جائے، وہ تمنا کہاں"
"تب میرے جنم لینے کا مطلب" تمنا نے پوچھا۔
"یہی کہ زندہ رہو اور دوسروں کو زندہ رہنا سکھائو"
"کیا خود نا آسود اور نامکمل رہ کر"تمنا نے مایوسی سے کیا۔
"ہاں" اصل تکمیل وہی ہوتی ہے جو دوسروں کو مکمل کر دے"
زندگی نے پیار سے سمجھایا

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
أضواء نے کہا ہے:
تمنا نے زندگی کے آنچل سے جھانک کے پوچھا۔
میں کب پوری ہوں گی?
زندگی بولی "جو پوری ہو جائے، وہ تمنا کہاں"
"تب میرے جنم لینے کا مطلب" تمنا نے پوچھا۔
"یہی کہ زندہ رہو اور دوسروں کو زندہ رہنا سکھائو"
"کیا خود نا آسود اور نامکمل رہ کر"تمنا نے مایوسی سے کیا۔
"ہاں" اصل تکمیل وہی ہوتی ہے جو دوسروں کو مکمل کر دے"
زندگی نے پیار سے سمجھایا

اپنا اپنا انداز ہے، اب یہی مضمون کچھ اس سیاہ کار کے ذوق سے بھی پڑھئے۔۔۔۔۔۔۔

ایک دِن خواہش نے زندگی سے پوچھا: میری تکمیل کب ہو گی؟
زندگی جو مالکِ حقیقی کی محبت میں مست تھی، فدا ہو چکی تھی، نے سوال کو نظر انداز کر دیا۔جب خواہش نے اصرار کیا، تو زندگی بولی:
’’جو میرے رَبّ کی چاہت ہے وہی میری چاہت ہے، اس لیے میں تیری تکمیل نہ کروں گی“۔
خواہش نے کہا: پھر میں کیوں پیدا ہوئی؟
زندگی نے اُمید کا دلاسا دیتے ہوئے کہا: ’’دیکھ! تیری تکمیل میں میری تذلیل ہے جس پر ہمیشگی کی چادر تنی ہے۔ تُو اس لیے پیدا ہوئی کہ تجھے رَبّا پر قربان کر دوں اور جامِ عرفان نوش کرلوں۔بتا! یہ کیسا سودا ہے؟“
خواہش نے خوشی سے اُچھلتے ہوئے کہا: میں تیار ہوں! جلدی سے میری قربانی کر ڈالو۔
زندگی نے مسکراتے ہوئے خواہش کو بقا کے آگے فنا کر دیا، اور کامیابی سے ہمکنار ہو گئی۔

احقر کی بات کیسی ہے؟ اہلِ علم و اہلِ دِل حضرات ہی فرما سکتے ہیں۔
 
Top