آخروہ کون تھا؟

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
آخروہ کون تھا؟
کسی ناعاقبت اندیش نے حضرت امام اعظمؒ کی تکفیرمیں ایک رسالہ لکھا اوراس کو علامہ محدالدین فیروزآبادی کی طرف منسوب کردیا جس کی تفصیل علامہ شعرانی ؒ نے اپنی کتاب ’’الیواقبت الجواہر‘‘ میں تحریر فرمائی ہے کہ امام اعظمؒ کی رومیں لکھاہوا یہ رسالہ علامہ فیروز آبادی کے نام سے شائع ہوا اورجب وہ علامہ ابوبکر بن خیاط یمنی کی نظر سے گزرا تو انہوں نے نہایت ملامت کے ساتھ فیروزآبادی کے پاس کہلابھیجا کہ یہ تم نے کیا لکھا ہے؟
علامہ فیروزآبادی کوجب اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس کے لکھنے سے صاف انکار فرمادیا اورکہلابھیجا کہ اس کو جلادیجئے یہ رسالہ درحقیقت میرے دشمنوں کی طرف سے مجھ پر افتراء اوربہتان ہے میں تو حضرت امام اعظمؒ کے معتقدین میں سے ہوں پھرمیں نے تو ایک ضخیم کتاب حضرت امام عالی مقام کے مناقب وفضائل پرلکھی ہے۔ (نظام جون ۱۹۶۷ئ؁)
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:
آخروہ کون تھا؟
کسی ناعاقبت اندیش نے حضرت امام اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کی تکفیرمیں ایک رسالہ لکھا اوراس کو علامہ محدالدین فیروزآبادی کی طرف منسوب کردیا جس کی تفصیل علامہ شعرانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب ’’الیواقبت الجواہر‘‘ میں تحریر فرمائی ہے کہ امام اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کی رومیں لکھاہوا یہ رسالہ علامہ فیروز آبادی کے نام سے شائع ہوا اورجب وہ علامہ ابوبکر بن خیاط یمنی کی نظر سے گزرا تو انہوں نے نہایت ملامت کے ساتھ فیروزآبادی کے پاس کہلابھیجا کہ یہ تم نے کیا لکھا ہے؟
علامہ فیروزآبادی کوجب اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس کے لکھنے سے صاف انکار فرمادیا اورکہلابھیجا کہ اس کو جلادیجئے یہ رسالہ درحقیقت میرے دشمنوں کی طرف سے مجھ پر افتراء اوربہتان ہے میں تو حضرت امام اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کے معتقدین میں سے ہوں پھرمیں نے تو ایک ضخیم کتاب حضرت امام عالی مقام کے مناقب وفضائل پرلکھی ہے۔ (نظام جون ۱۹۶۷ئ؁)

سبحان اللہ۔ حاسدین جو دوسروں سے حسد کرتے ہیں اپنا ہی نقصان کرتے ہیں کسی کا کچھ نہیں بگڑتا۔ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔
 
Top