برقی مجلہ ماہنامہ افکارِ قاسمی شمارہ 5

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم !
مجھے تمام معزز ممبران کو اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ الحمدللہ افکارِ قاسمی کا پانچواں شمارہ شائع ہو چکا ہے ۔۔۔!
شمارہ ملاحظہ فرمانے کے لئے نیچے دئیے گئے ربط پر تشریف لے جائیں۔۔۔!

شمارہ کو پڑھیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں ۔۔۔!
والسلام ۔۔۔!
آپ کی نیک تمناؤں کا طلبگار:
محمد ذیشان نصر
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
افکارقاسمی کاشمارہ نمبرپانچ نظرنوازہوکرباعث فرحت ومسرت ہوا،انتظارکی گ؍ریاں ختم اورمطالعہ کی رفتارمیں تیزی پیداہوئی۔اس بارمضامین کامعیاراوراورندرت پہلے کی بہ نسبت زیادہ بہترمحسوس ہوئی ،غدیرخم نے شیعوں کوخم کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے،داؤدصاحب کے سلسلہ مضمون نے ایک کیف پیداکیااوراکابرکے بصیرت افروزواقعات سے روح کوتازگی محسوس ہوئی۔بلاعنوان مضمون جوسیرت پاک پرمشتمل ہے بہت ہی خاصے کی چیزہے۔لیکن سچ پوچھوتو’’گاجرکاحلوہ‘‘اپنی مثال آپ ہے،اورتمام مضامین میں اپنی حلاوت،چاشنی اوردیدہ زیبی میں ظاہراًبڑھاہواہے۔’’اللہ کرے زورکچن اورزیادہ‘‘
اگرمہینہ کی پہلی یادوسری تاریخ کوشمارہ منظرعام پرآجایاکرے توانتظارکی زحمت سے بچناآسان ہوجائے گا۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
چونکہ ذیشان بھائی کافی مشغول رہتے ہیں۔بڑی مشکل سے سیٹنگ وغیرہ کا وقت ملتا ہے اس لئے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو باعمل ہوں اور ذمہ داری محسوس کر کے بروقت ہاتھ بٹا سکیں ۔اسی وجہ سے موجودہ ٹیم افکار قاسمی میں اس ماہ تبدیلی کا امکان ہے ۔جو میں نے بڑی شدت سے محسوس کیا کہ پانچوں شمارے عزیزم داؤد الرحمن سلمہ،محترم ذیشان صاحب، نبیل خان صاحب، مفتی ناصر مظاہر ی صاحب کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ٹیم اپنی رائے دے سکتی ہے ۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
احقرناصرالدین مظاہری کی شرکت پہلے شمارے میں نہیں تھی۔دوسرے شمارے میں شرکت رہی مگرگوشہ گمنامی میں رہ کرالبتہ تیسرے شمارے سے شریک ہوں اورتاحیات شریک رہنے کاارادہ ہے۔اللہ ہمیں اورافکارکواورافکارٹیم کوکامیابی کی منزلوں سے ہمکنارفرمائے۔
 
ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
مفتی صاحب آپ کا بہت شکریہ۔۔۔!
اصل میں میں آج کل بہت مصروف ہوتا ہوں ۔۔! اس لئے رسالہ کی سیٹنگ کے لئے وقت بڑی مشکل سے ملتا ہے ۔۔۔ مزید بر آں مجھے تمام رسالے کی پروف ریڈنگ بھی خود کرنی پڑتی ہے کیونکہ اکثر مضامین میں لکھاری کی غلطیاں ہوتی ہیں اور بعضے مضامین کو انٹرنیٹ فارمیٹ سے ان پیج فارمیٹ میں تبدیل کرتے وقت غلطیاں ہو جاتی ہیں۔۔۔! اگر مجھے شمارہ ان پیج میں پروف ریڈ شدہ مل جائے تو میں ان شاء اللہ شمارہ ہر ماہ کی یکم تاریخ کو آپ کو دے دیا کروں گا۔۔۔!
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
ماشآء اللہ! بہت خوب کام کیا ہے اور اچھے مضامین پڑھنے کو ملے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
اچھی تجاویز سامنے آ رہی ہیں بالکل غور کرنا چاہیے۔اب دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان حضرات کی کوششوں کو قبول فرمائے اور افکارِ قاسمی کو اچھے لکھنے والے اہلِ علم و اہلِ دِل حضرات مہیا فرمائے۔
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
احقر کے ذہن میں ایک تجویز افکارِ قاسمی کے متعلق بار بار کئی دفعہ آئی مگر اظہار نہیں کرتا کہ ٹیم افکارِ قاسمی کے لیے مشکلات بڑھیں گی اس لیے نہیں کہتا۔
آج موقع پا کر اس لیے جھلک دکھا دی کہ سونے کی اینٹ دیکھ کر سب اس کے حصول میں بڑھ چڑھ جائیں گے۔ (ہا ہا ہا)
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محمد ارمغان نے کہا ہے:

حضور عالیجاہ ہمیں اس بات پر پورا ایقان ہے آپ کے ذہنِ مبارک میں جو بات بار بار آرہی ہے وہ منجانب اللہ ہی ہوگی ۔جب دل کا آئنہ مصفیٰ ہوتا ہے تو منجاب اللہ القاء ہوتا ہے ۔للہ ضرور فر مائیں۔
آپ سونا کی بات کر رہے ہیں ہم تو ہیرا باور کئے ہوئے ہیں ۔

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ

الحمداللہ افکار قاسمی شمارہ نمبر 5 انتہائی انتظار اور انتہائی محنت کے بعد آخر کار منظر عام پر آہی گیا اس انتہک محنت اور مشقت پر میں ذیشان بھائی کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اتنے مشکل حالات میں ہمیں افکار دیا میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے

اور میں اپنے پیر و مرشد جناب احمد قاسمی صاحب کی تجاویز سے متفق ہوں اور حضرت کی تمام لکھی گئیں باتوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں اور ٹیم سے گزارش کروں گا اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں اگر یہاں نہیں کر سکتے تو مجھے ذاتی پیغام ارسال کردیں اگر کوئی مشورہ دینا چاہتا ہو تو وہ بھی کھلے دل سے مجھے کہ سکتا ہے ان شاءاللہ العزیز ہر ممکن تعاون کریں گے اگر آپ کی تجاویز افکار کو چار چاند لگا سکیں وہ ہمیں بتائیں اب جلدی سے قلم اٹھائیں اور افکار کے لیے اپنی تجاویز لکھ کر ہمیں بھیجیں ان شاءاللہ اللہ تعالٰی آپ کو بہترین جزا دیگا اور جو معاملات طے بائیں گے ان شاءاللہ ان کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا

آخر میں ایک بار پہر ذیشان بھائی اور جنہوں نے اس محنت میں میرا ساتہ دیا ان سب کا دل کی اتاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں

آپ کی تجاویز کا شدت سے انتظار رہے گا
والسلام
خادم افکار قاسمی
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اپنے محسن جناب قاسمی صاحب کی خواہش پر کچھ باتیں عرضِ خدمت ہیں:
(۱)ان کلمات ‘‘صلی اللہ علیہ وسلم، علیہ السلام، رضی اللہ تعالیٰ عنہ، رحمہ اللہ تعالیٰ’’۔۔۔ وغیرہ کا خصوصی اہتمام کیا جائے، اس معاملہ میں اختصار سے کام ہرگز نہ لیں ہمارے اکابر نے بہت سختی سے منع فرمایا ہے۔ یہاں طوالت کے خوف سے مزید نہیں لکھتا، یہ سیاہ کار پہلے بھی کئی بار فورم میں اس بات کی جانب توجہ دلا چکا ہے، اُمید ہے آئندہ احتیاط برتی جائے گی۔
(۲)میگزین میں لکھے ہر مضمون کے آخر میں کچھ جگہ خالی رہ جاتی ہے، اگر ہم اس جگہ کو بھی کام میں لے آئیں تو بہت فائدہ مند رہے گا۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ جہاں جہاں جگہ خالی ہو وہاں کوئی حدیثِ نبوی ﷺ، یا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے اقوال، یا اکابرین رحمہم اللہ تعالیٰ کے ارشادات، یا کوئی چھوٹا سا سبق آموز واقعہ وغیرہ لکھ دیا جائے۔ یہ چھوٹے چھوٹے سے چٹکلے کبھی کبھار اتنا بڑا کام کر جاتے ہیں کہ کوئی بڑا مضمون بھی ویسا نہیں کرتا۔ لیکن ان کو کسی بند ڈبے میں ہی لکھا جائے گا تاکہ اصل مضمون کے ساتھ خلط ملط نہ ہو جائے۔
(۳)میگزین ہر ماہ کی پانچ تاریخ سے پہلے پہلے جاری کر دینا چاہیے۔ اگر کام میں کوئی دشواری ہے تو آپس میں تقسیم کر لیا جائے تاکہ بروقت تکمیل ہو سکے۔
اُمید ہے احقر کی درج بالا تجاویز قابلِ عمل ہوں گی، جملہ احباب سیاہ کار کی تجاویز پر اپنی آراء بھی بتائیں۔ والسلام
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محمد ارمغان نے کہا ہے:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اپنے محسن جناب قاسمی صاحب کی خواہش پر کچھ باتیں عرضِ خدمت ہیں:
(۱)ان کلمات ‘‘صلی اللہ علیہ وسلم، علیہ السلام، رضی اللہ تعالیٰ عنہ، رحمہ اللہ تعالیٰ’’۔۔۔ وغیرہ کا خصوصی اہتمام کیا جائے، اس معاملہ میں اختصار سے کام ہرگز نہ لیں ہمارے اکابر نے بہت سختی سے منع فرمایا ہے۔ یہاں طوالت کے خوف سے مزید نہیں لکھتا، یہ سیاہ کار پہلے بھی کئی بار فورم میں اس بات کی جانب توجہ دلا چکا ہے، اُمید ہے آئندہ احتیاط برتی جائے گی۔
ویسے ایک بات میرے ذہن میں بھی آرہی ہے کہ اگر درود شریف لکھنا یعنی صلیٰ اللہ علیہ وسلم لکھنا واجب ہے تو نعت شریف میں لکھنے کی گنجائش عموما نہیں رہتی ۔دوسرے ص لکھنے والا صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟باقی رض اور رح کا شرعا حکمِ وجوب پر دلیل کی ضرورت ہے جناب ارمغان صاحب دیں اور یہ بھی واضح فر مائیں حمد میں جہاں ص کی گنجائش ہی رہتی ہے ۔کیا حکم ہے ؟
(۲)میگزین میں لکھے ہر مضمون کے آخر میں کچھ جگہ خالی رہ جاتی ہے، اگر ہم اس جگہ کو بھی کام میں لے آئیں تو بہت فائدہ مند رہے گا۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ جہاں جہاں جگہ خالی ہو وہاں کوئی حدیثِ نبوی ﷺ، یا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے اقوال، یا اکابرین رحمہم اللہ تعالیٰ کے ارشادات، یا کوئی چھوٹا سا سبق آموز واقعہ وغیرہ لکھ دیا جائے۔ یہ چھوٹے چھوٹے سے چٹکلے کبھی کبھار اتنا بڑا کام کر جاتے ہیں کہ کوئی بڑا مضمون بھی ویسا نہیں کرتا۔ لیکن ان کو کسی بند ڈبے میں ہی لکھا جائے گا تاکہ اصل مضمون کے ساتھ خلط ملط نہ ہو جائے۔
(۳)میگزین ہر ماہ کی پانچ تاریخ سے پہلے پہلے جاری کر دینا چاہیے۔ اگر کام میں کوئی دشواری ہے تو آپس میں تقسیم کر لیا جائے تاکہ بروقت تکمیل ہو سکے۔
اُمید ہے احقر کی درج بالا تجاویز قابلِ عمل ہوں گی، جملہ احباب سیاہ کار کی تجاویز پر اپنی آراء بھی بتائیں۔ والسلام
بالکل بجا فر مایا سوال یہ ہے ہزار کوششوں کے باجود بعض حضرات بقول داؤد بھائی پی یم کر کے تھک گیا ہوں ۔افکار قاسمی میں کسی طرح کا حصہ لینے کے لئے تیار نہیں ان کو کس طرح سمجھایا جائے کہ یہ بھی دین کا کام ہے ؟ لفظ ہم سے مراد بھی سمجھ نہ سکا ۔شکریہ ان تجاویز پر عمل کی کوشش کی جائیگی۔دعا فر مائیں۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
(۳)میگزین ہر ماہ کی پانچ تاریخ سے پہلے پہلے جاری کر دینا چاہیے۔ اگر کام میں کوئی دشواری ہے تو آپس میں تقسیم کر لیا جائے تاکہ بروقت تکمیل ہو سکے۔

میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں اور بتائیں آپ کے ذمہ کیا کام لگایا جائے
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top