غزل

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
غزل

نظر کی دھوپ میں آنے سے پہلے
گلابی تھا وہ سنولانے سے پہلے

سناہے کوئی دیوانہ یہاں پر
رہا کرتا تھا ویرانے سے پہلے

کھلا کرتے تھے خوابوں میں کسی کے
ترے تکیے پہ مرجھانے سے پہلے

محبت عام سا اک واقعہ تھا
ہمارے ساتھ پیش آنے سے پہلے

نظر آتے تھے ہم اک دوسرے کو
زمانے کو نظر آنے سے پہلے

تعجب ہے کہ اس دھرتی پہ کچھ لوگ
جیا کرتے تھے مر جانے سے پہلے

رہا کرتا تھا اپنے زعم میں وہ
ہمارے دھیان میں آنے سے پہلے

مزین تھی کسی کے خال وخد سے
ہماری شام پیمانے سے پہلے​
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
نظر کی دھوپ میں آنے سے پہلے
گلابی تھا وہ سنولانے سے پہلے

سناہے کوئی دیوانہ یہاں پر
رہا کرتا تھا ویرانے سے پہلے
بہت خوب
 
Top