ایک عدد کی تلاش ہے

السلام علیکم
بھائی حضرات
کئی دن ہوئے ہمارے ایک عدد سپر موڈریٹر صاحب تھے معلوم نہیں کہاں ہیں
ہمارا ریڈی ایٹر خراب ہوگیا ہے یہ جناب بغیر چھٹی لیے اور کف گیر گھماتے ہوئے کہیں کے کہیں نکل جاتے ہیں۔ ان سے حساب لیا جائے
میں دو دفعہ ان کی خدمت عالیہ میں حاضر ہوا مگر دونوں دفعہ بیرنگ واپس آیا
حضرت نے مجھے قرآن و حدیث سے متعلق سافٹ ویر دیا اور اس کی چابی نکال لی گھر آکر دیکھتا ہوں چابی غائب مطلب سافٹ ویر کا فولڈر تو ہے مگر مسالہ غائب میں نےسپر موڈریٹر صاحب سے ذکر کیا تو فرمایا یہ اس لیے کیا تاکہ آپ دوبارہ ہمارے پاس آکر ناک رگڑیں
خیر بھائی پرسوں پھر حضرت سپر موڈریٹرصاحب کی خدمت عالیہ میں چار پہیوں کی گاڑی مع پانچ عدد کے ساتھ بڑے تزک شان و اہتمام سے حاضر ہوئے معلوم ہوا حضرت مع کفگیر غائب ہیں چناچہ ہیم سب بے نیل ومرام واپس لوٹے اب آپ حضرات کے دربار میں مقدمہ درج ہے انصاف کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر ہمارے حق میں فیصلہ فرمائیں
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
قاضی عدالت جناب قادری صاحب زیارت بیت اللہ شریف گئے ہوئے ہیں مدعاعلیہ جناب ناصر مظاہری صاحب زلف دراز میں الجھے ہوئے ہیں۔پندرہ تاریخ تک جال ۔۔۔۔۔ گا اس کے بعد آپ کی فریاد سنی جائیگی۔تب تک آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔?@_@?
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
انتظارکی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں،یعنی زلف درازسمٹنے اوروطن مالوف سے کھسکنے اوردیارغیرمیں بھٹکنے کاوقت قریب آچکاہے۔صبرکریں
 
Top