اجمیر

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
مقام مسرت ہے کہ آج سرزمین علم وروحانیت اجمیر(راجستھان)کے مدرسہ معین الدین چشتی کے سہ روزہ قومی ودعوتی سیمینارمیں شرکت کی غرض سے حاضری ہوئی ہے۔میرے کمرے کی کھڑکیوں سے تاراگڑھ کی فلک بوس پہاڑی چوٹیاں اوران پر بنی ہوئی جدیدوقدیم تعمیرات نظرآتی ہیں،فاتح غزنوی کی تاریخ اس دیارسے جڑی ہوئی ہے،حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے علوم ومعارف سے بستی ایک مدت درازتک فیضیاب رہی ہے۔مرہٹوں کی دست برداورانگریزوں کی سازشوں کابھی شکاررہی،یہیں پروہ کنواں بھی ہے جس کے کل پانی کوحضرت نے ایک پیالہ میں بھرلیاتھاجوان کی کرامات میں سے ہے۔
مجھے اس پروگرام میں’’قرآن کریم میں نصاریٰ کاذکراورموجودہ عیسائیت‘‘پرمقالہ پیش کرناہے۔یہ پروگرام تین دن تک چلے گا۔
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
ماشآءاللہ
حضرت مفتی مظاہری صاحب ! اللہ کریم آپ کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے آمین
مفتی صاحب ! اجمیر شریف کے حالات و واقعات بھی اپنے مشاہدہ کی روشنی میں ضرور تحریر فرمائیں خاص کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے حالات بھی اور اگر ہو سکے تو تصاویر بھی الغزالی فورم پہ شئیر فرما دیں تا کہ ہم بھی آنکھوں دیکھے واقعات کو آنکھوں سے دیکھ لیں شکریہ
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
نبیل !
آپ کامشورہ ہے کہ اجمیرکے حالات لکھوں حالانکہ مجھے غم ہے کہ میں مزارپرگیاہی کیوں؟
وہاں کے حالات پڑھنے کی تاب شایدالغزالی فورم کے کسی صحیح العقیدہ رکن میں نہ ہو۔بہرحال مشورہ کاانتظارہے اگرذمہ داران کااصراریااحباب کی فرمائش ہوئی تودیکھاجائے گا۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:
نبیل !
آپ کامشورہ ہے کہ اجمیرکے حالات لکھوں حالانکہ مجھے غم ہے کہ میں مزارپرگیاہی کیوں؟
وہاں کے حالات پڑھنے کی تاب شایدالغزالی فورم کے کسی صحیح العقیدہ رکن میں نہ ہو۔بہرحال مشورہ کاانتظارہے اگرذمہ داران کااصراریااحباب کی فرمائش ہوئی تودیکھاجائے گا۔
مزارات پر جو کچھہ ہوتا ہے وہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔“کڑلم مدراس “کہاجاتا ہے صحابی رسول حضرت تمیم انصاری رضی اللہ عنہ کی مزار ہے دو مرتبہ جانا ہوا وہاں بھی کچھ کم خرافات نہیں۔جانے والے جاتے رہتے ہیں۔ان کا جو کام ہے اہل بدعت جانیں۔ہمارا کام ہے ۔۔۔۔۔۔ اور چلے آنا۔جناب اپنے تاثرات ضرور شئیر فر مائیں۔
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
مزارات پر جو کچھہ ہوتا ہے وہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔“کڑلم مدراس “کہاجاتا ہے صحابی رسول حضرت تمیم انصاری رضی اللہ عنہ کی مزار ہے دو مرتبہ جانا ہوا وہاں بھی کچھ کم خرافات نہیں۔جانے والے جاتے رہتے ہیں۔ان کا جو کام ہے اہل بدعت جانیں۔ہمارا کام ہے ۔۔۔۔۔۔ اور چلے آنا۔جناب اپنے تاثرات ضرور شئیر فر مائیں۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
داؤدمیاں !ووٹ چاہے جس کے حق میں دوصحیح کہتاہوں قبروں پرشرک کے وہ مناظرجومیں اپنی آنکھوں سے دیکھ آیاہوں ان کوسوچتاہوں توروح کانپ جاتی ہے اورپھرجب یہ خیال آتاہے کہ کل اگرخدانخواستہ مجاوروں اورسادہ لوح مشرکوں نے کہدیاکہ میرے پاس دعوت دینے اورصحیح راہ سجھانے کے لئے کوئی نہیں آیا؟توہم لوگ کیاجواب دیں گے۔؟
ایک مجاورنے شاہ ولی اللہ علیہ الرحمۃ کے گاؤں سے آئے حافظ محمدادریس صاحب سے صاف کہاکہ
’’اب جنت میں کوئی جگہ نہیں رہی ہے،پلاٹنگ مکمل ہوچکی ہے،ہاں اگرخواجہ کے درپرسرجھکاؤاورخواجہ صاحب سے کچھ مانگوتوممکن ہے خواجہ صاحب گنجائش نکالدیں۔‘‘
سناآپ حضرات نے ان مجاوروں کے خیالات اوردیکھ لیاآپ نے وہاں کے باشندوں کے حالات۔اب آپ کیاکہیں گے ؟ایسے لوگوں کے بارے میں سوائے اس کے کہ خاموشی اورچپ سادھ لی جائے یاان سے پنگالے کراپنے آپ کوذلیل وخوارکرایاجائے۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
’’اب جنت میں کوئی جگہ نہیں رہی ہے،پلاٹنگ مکمل ہوچکی ہے،ہاں اگرخواجہ کے درپرسرجھکاؤاورخواجہ صاحب سے کچھ مانگوتوممکن ہے خواجہ صاحب گنجائش نکالدیں۔‘‘

استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔استغفر اللہ ۔
 
Top