ابو دُجانہ حاضر خدمت ہے

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
اور ابودجانہ بھائی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ علماء کی خدمت اور دینی امور کی انجام دہی میں محض اللہ کی خوشنودی کے لیے حصہ ڈالتے ہیں، اس کے متعدد مناظر بندہ خود دیکھ چکا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ان کی موجودگی ہمارے لیے باعث نفع بنائے۔ جزاہ اللہ فی الدنیا والآخرہ
 

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
محمدداؤدالرحمن علی نے کہا ہے:
آج ذیشان بھائی سے بات ہوئی ۔ آج کل اپنے والد محترم کے ساتھ خانقاہ امدادیہ یادگار میں تشریف فرماہوتے ہیں۔ آپ کا سلام پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ بھی فرما رہے تھے، آج کل نیٹ یوز نہیں کرتا۔ لیکن آج رات الغزالی پر ضرور آؤں گا۔ آخر میں ذیشان بھائی کا سب کو سلام۔

والسلام

ذیشان بھائی کا نام میں نے بھی سنا ہے ، نیز مکتبہ بشریٰ کے حوالے سے بھی
اور یہ کونسی خانقاہ میں ہوتے ہیں، کیا ہمارے حضرت والا دامت برکاتہم کی کراچی والی خانقاہ میں؟
 

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
ج۔۔الا بذکر اللہ تفطمئن القلوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھئی۔۔پریشانی میں۔۔۔ اللہ کی یاد۔۔ کافی۔۔ مدد گار ہوتی ہے۔۔
ماشاء اللہ۔۔۔آپ نے اس جملے سے دل خوش کردیا۔ایدک اللہ
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
مجیب منصور نے کہا ہے:
ذیشان بھائی کا نام میں نے بھی سنا ہے ، نیز مکتبہ بشریٰ کے حوالے سے بھی
اور یہ کونسی خانقاہ میں ہوتے ہیں، کیا ہمارے حضرت والا دامت برکاتہم کی کراچی والی خانقاہ میں؟

مکرمی حضرت مولانا مفتی مجیب منصور صاحب۔۔۔!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں آج کل یادگار خانقاہ امدادیہ اشرفیہ بالمقابل چڑیا گھر 90 مال روڈ لاہورمیں حضرت ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب کے پاس ہوتا ہوں۔۔۔ جو کہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتھم کے خلیفہ ہیں۔۔۔ حضراتِ والا جناب حکیم محمد اختر صاحب کے مواعظ و نیز حضرت تھانوی نوراللہ مرقدہ اوران کے سلاسل کے بزرگان کے مواعظ، کتابوں وغیرہ کی کمپوزنگ ، ڈیزائننگ وغیرہ کا کام والد صاحب کی مدد سے یہاں کر رہا ہوں۔۔۔ اگر کبھی آپ لاہور تشریف لائیں تو ہمیں شرفِ زیارت ضرور بخشئے گا۔۔۔ ویسے خانقاہ میں کافی احباب کراچی کی خانقاہ سے بھی تشریف لاتے رہتے ہیں۔۔۔ کل حضرت مولانا مظہر صاحب کی بھی آمد ہے ۔۔۔۔
 
Top