اسلامی مہینوں کے نام

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
اسلامی مہینوں کے نام​

ہمارے مدارس، مساجد، خانقاہوں اور دیگر دینی اداروں میں تو اسلامی تاریخ یعنی قمری مہینوں کا استعمال ہوتا ہے، مگر اس ماحول سے باہر استعمال تقریبآ ختم ہو تا جا رہا ہے، جبکہ بہت سے احکامِ شریعت کی ادائیگی میں اس کا استعمال ہوتا ہے جو کہ اسلامی تاریخ کو یاد رکھنے سے ہی وابستہ ہے، اگر تاریخ وغیرہ کا ہی نہ پتہ ہو تو ادائیگی بھی صحیح طریقہ سے نہ ہو سکے گی، اور اس کے علاوہ اسلامی تاریخ کا یاد رکھنا بھی ایک اہم شرعی فریضہ (فرض علی الکفایہ) ہے۔ اس لیے ہم مسلمانوں کو اسلامی تاریخ کو اوّل درجہ اور انگریزی تاریخ کو ثانی درجہ پر رکھنا چاہیے۔
اپنے محترم @[مولانانورالحسن انور] صاحب کا ارشاد پڑھنے کے بعد قلب میں داعیہ پیدا ہوا کہ اسلامی مہینوں کے نام یہاں لکھے جائیں۔ کیونکہ بہت سے بھائیوں کو اسلامی مہینوں کے نام بھی یاد نہیں تو وہ شرم کے مارے دریافت بھی نہیں کرتے، ان کے لیے یہاں نام لکھے جاتے ہیں۔
عربی مہینے بارہ ہیں، اور ان کے نام ترتیب وار درج ذیل ہیں:
1۔محرم الحرام
2۔صفر المظفر
3۔ربیع الاوّل
4۔ربیع الثانی
5۔جمادی الاوّل
6۔جمادی الثانی
7۔رَجب المرجب
8۔شعبان المعظم
9۔رَمَضَان المبارک
10۔شوال المکرم
11۔ذُوالقعدہ
12۔ذُوالحجہ
ان مہینوں کے نام کو یاد رکھنے کا سہل طریقہ یہی ہے کہ ہم اسلامی تاریخ کو اپنے روزمرہ کاموں میں استعمال کریں۔
 
مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر

ارمغان صاحب بہت ہی اچھا کیا کہ مہینوں کے نام لکھے لیکن گستاخی معاف فرمائیں ان ناموں کےساتھ جو لاحقہ لگائے گئے ہیں غیر اسلامی ہیں
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ارمغان صاحب بہت ہی اچھا کیا کہ مہینوں کے نام لکھے لیکن گستاخی معاف فرمائیں ان ناموں کےساتھ جو لاحقہ لگائے گئے ہیں غیر اسلامی ہیں

’’ محرم‘‘ کے مہینے کو محرم اس کی تعظیم کی وجہ سے کہتے ہیں، لفظ حرام یہ حرمت سے ہے، اس کے معنی ہیں: قابلِ احترام ، اور ’’محرم الحرام‘‘ کا معنی ہے: محرم کا مہینہ جو قابل احترام ہے، جیساکہ ’’مسجد الحرام‘‘ کے معنی ہیں: وہ مسجد جو قابلِ احترام اور عظمت والی ہے۔

بسا اوقات کسی چیز کی ممانعت اور حرمت اس کی عظمت کی وجہ سے ہوتی ہے، ’’محرم الحرام‘‘ ان چار مہینوں میں سے ایک ہے، جنہیں اللہ تبارک وتعالی نے حرمت والے مہینے قرار دیا ہے، وہ چار مہینے یہ ہیں: ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم الحرام او رجب۔ ان مہینوں کو حرمت والا اس لیے کہتے ہیں کہ ان میں ہر ایسے کام سے جو فتنہ وفساد، قتل وغارت اور امن وسکون کی خرابی کا باعث ہو، بالخصوص منع فرمایا گیا ہے۔ ان چار مہینوں کی حرمت وعظمت پہلی شریعتوں میں بھی مسلم رہی ہے، حتی کہ زمانہ جاہلیت میں بھی ان چار مہینوں کا احترام کیا جاتا تھا۔

فقط واللہ اعلم
 
Top