عارف باللہ حضرت مولاناشاہ حکیم محمد اختر صاحب کامختصر تعارف

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
[size=xx-large]السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وطن اصلی اور موجودہ:
شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت مولاناشاہ حکیم محمد اخترصاحب دامت برکاتہم کا وطن اصلی پڑتاب گڑھ انڈیاہے ۔
بعد ازاں پاکستان ناظم آباد ۔
پھر گلش اقبال نمبر 2 کراچی میں اور تاحال گلشن ہی میں جلوہ افروز ہیں۔
حضرت والاکی اس وقت عمر 90 برس ہے ، حضرت نے ابتدائی تعلیم طبیہ کالیج علی گڑھ میں حاصل کی اور وہاں سے ڈگری حاصل کی ۔
تین اکابراولیاء کے خلیفہ:
1۔۔ دوران سب سے پہلے مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی رحمہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ حضرت مولانا سیّد بدر علی شاہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت اٹھائی، تین سال ان کی صحبت اور فیضان سے خوب مالامال ہوئے اور حضرت نے خلافت بھی عطافرمائی۔
2۔۔ اس کے بعد پھر 17 برس حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کے ایک اور عظیم خلیفہ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت میں رہے اور سرائے میر میں ان کے مدرسہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ یاد رہے کہ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ دارالعلوم دیوبند میں سولہ اسباق بھی پڑھاتے تھےاور تقوی میں در یکتاتھے ، اور 12 مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کا شرف بھی نصیب ہوا۔
3۔۔ حضرت پھولپوری کی وفات کے بعد حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایک اور خلیفہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فیض صحبت سے کمال حاصل کیا۔
یاد رہے کہ حضرت والادامت برکاتہم ان تینوں بزرگوں کے خلیفہ بھی ہیں جس کی وجہ سے حضرت کو تین دریائی کہا جاتاہے۔
حضرت والا اس وقت خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال کراچی میں قیام پذیر ہیں۔
حضرت والا کا دینی ادارہ::
حضرت والا دامت برکاتہم کا ایک بہت بڑا دینی ادارہ جامعہ اشرف المدارس کے نام سے سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر میں واقع ہے جس میں 5000 ہزار قریبا طلبہ زیر تعلیم ہیں
نیز صرف کراچی میں مدرسے کی 10 سے زیادہ شاخیں ہیں۔
دنیاکے بیشتر ممالک کے اسفار:
حضرت والا کو اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا درد دل دیاہے، اسی درد دل کو پھیلانے اور لوگوں کے دلوں میں اللہ کے عشق، محبت اور معرفت کی آگ لگانے کے لیے دنیابھر کے اکثر ممالک کاسفرکیااور وہاں الہامی بیانات فرمائے۔
سلسلہ تصوف:
حضرت والاکا سلسلہ تصوف و اصلاح نفس وہی ہے جو حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی اور حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ہے یعنی سلسلہ چشتیہ، قادریہ،نقشبندیہ، سہروردیہ۔ جنھیں سلاسل اربعہ کہاجاتاہے۔
مواعظِ حسنہ(کتابیں):
حضرت والا کی اپنی تصنیفات اور مواعظ سے حاصل شدہ چھوٹی بڑی کتابوں کی تعداد150 تک ہے ۔اور اس سے کئی گنا زیادہ کتابیں چھپائی کے مراحل میں اور کمپیوٹرو کیسٹس میں ہیں جو آہستہ آہستہ سلسلوار شائع ہوتی رہتی ہیں۔
دیگرزبانوں میں کتابیں:
حضرت والا دامت برکاتہم کی کتابیں دنیاکی کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر چھپ کرتمام کتابیں فری میں شائع ہوتی رہتی ہیں، جن میں اردو، سندھی عربی، پشتو،بنگلا، برما، جرمن، فرنچ،انگریزی،رشین وغیرہ شامل ہیں۔
حضرت والا کا خاص مضمون:
ویسے تو ہرموضوع پر بات فرماتے رہتے ہیں لیکن حضرت والا دامت برکاتہم آج کے دور میں سب سے زیادہ پھیلنے والی برائی و گناہ کبیرہ بدنظری،حسن پرستی عشق مجازی، امرد پرستی، اغلام بازی کی قباحت پر بیانات فرماتے رہتے ہیں، حضرت کاجوبھی وعظ،کتاب،اوربیان ہوگا اس میں لازما بدنظری ، امارداور حسن و عشق مجازی کے مضامین ہوں گے۔
اور یہ بدنظری اور حسین لڑکوں کاگناہ ایسا قبیح ہے جو ٹی وی فلم، نیٹ، کیبل، اور بازاروں و سڑکوں پر گھومنے والی عورتوں کودیکھنے سے ہوتاہے۔ اس گناہ کے بارے میں قرآن و حدیث میں سخت قباحت آئی ہے۔
انٹرنیٹ کے ذریعے دین کی اشاعت:
حضرت کی مرکزی ویب سائیٹ یہ ہے:خانقاہ ڈاٹ او آرجی اس کے علاوہ حضرت کے ایک نہایت پیارے خلیفہ اور زبردست دردمندانہ، والہانہ اور الہامی بیانات کرنے والے اور حضرت والا کی سچی تصویرحضرت اقدس شاہ فیروزعبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کے زیر نگرانی یہ ویب سائیٹ ہے:ٹرو تصوف ڈاٹ او آرجی دونوں ویب سائیٹس میں حضرت والا کی اردو ودیگر کتابیں بے شمار آڈیوبیانات،حضرت کے عارفانہ اشعار اور اہم و منتخب بیانات موجود ہیں۔
نوٹ:
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
ماشآء اللہ! بہت اچھا اور مبارک اور پُر نور سلسلہ شروع فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ مدد و نصرت فرمائے اور قبول فرمائے۔
محترمی @[مجیب منصور]! جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شکریہ مولانا مجیب الرحمن صاحب ۔بڑا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔اللہ قبولیت کے شرف سے نوازے۔یہ واضح کردوں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ یہاں بھی کافی مقبول ہیں آپ کے مواعظ اور کتب اکابر اولیاء اللہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ہمارے حضرت شاہ محب الامت اہل اللہ دامت برکاتہم خلیفہ ومجاز مولانا مصلح الامت جلال آبادی رحمۃ اللہ حکیم صاحب مد ظلہ العالی کی کتب سے بھر پور استفادہ فرماتے ہوئے اپنے خلفا ء کو مطالعہ کی تر غیب فر ماتے ہیں ۔اپنے اساتذہ اور حضرت شاہ مولانا عبد الحلیم صاحب جو نپوری رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ ومجاز شاہ وصی اللہ رحمۃ اللہ علیہ الٰہ آبادی مدرسہ ریاض العلوم جونپور انڈیا۔ زمانہ طالبعلمی میں درس مثنوی شریف ذوق وشوق سے پڑھتے اور بیان کرتے سنا بھی دیکھا بھی ۔غرض علماء دیوبند (الھند) حضرت حکیم صاحب کی ذات عالیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔والسلام
 

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
ارمغاں بھائی اور محترم قاسمی صاحب
اس خوبصورت سلسلے کو سراہنے، میری عزت نوائی کرنے
اور پسند کرنے کا بصدر شکریہ
جزاکما اللہ خیرا
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
ابھی ابھی اُستاذ محترم مولوی مجیب منصور صاحب کا پیغام ملا حکم تھا کہ فوراََ الغزالی پر آجاؤں خادم حکم کا پابند ہوا۔
لائق مبارک ہے وہ شخص جو پیران پیر حضرت حکیم شاہ محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے خدام اور ترجمان میں شامل ہے۔ میرا اشارہ عقلمند کے لئے کافی ہے۔
اجازت مطلوب ہے وقت جماعت شروع ہونے کو ہے۔
 
Top