نعت

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نعت

ترقیات کو خود مائل زوال نہ کر
خدا کے غیر کے آگے کبھی سوال نہ کر

نبی پاک کی سنت میں کتنی راحت ہے
کھرچ کھرچ کے تو مجروح اپنے گال نہ کر

تجھے عزیز بنا دے گا رب العزت خود
شعار دین میں ذلت کا احتمال نہ کر

خدا کے پیاروں کی صورت میں ڈھال لے خود کو
خدا کے غیر کی مانند چال ڈھال نہ کر

نہ اپنی ریش ہر صبح نالیوں میں بہا
مرے حضور کی سنت کو پامال نہ کر

حصول دولت دنیا میں بھی قناعت ہو
فقط تو دین کے کاموں میں اعتدال نہ کر

متاع زیست برائے حصول جنت ہے
متاع زیست کو،اپنے وبال نہ کر

خدائے پاک کی اطاعت میں بھی ہنر دکھلا
بس ایک مال کمانے میں ہی کمال نہ کر

( اثر جون پوری)​
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
متاع زیست برائے حصول جنت ہے
متاع زیست کو،اپنے وبال نہ کر

خدائے پاک کی اطاعت میں بھی ہنر دکھلا
بس ایک مال کمانے میں ہی کمال نہ کر
 
Top