داود الر حمن کے لئے

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
یہ جو روز گھر میں برتن ٹوٹتے ہیں
بھلا کسطرح
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
یہ جو چہرے کا رنگ ہے اڑا اڑا
یہ کس لئے
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
یہ جو کان ہیں آہٹوں پہ لگے ہوئے
یہ کس لئے
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
یہ جو جسم ہے ڈر سے کپکپا رہا
یہ کیوں بھلا
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
یہ جو سنگ سا کوئی سر پر آگرا
یہ کس لئے
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
یہ جو ٹانگوں میں درد ہے لطیف سا
یہ کب سے ہے
تیر ی شادی ہو تو پتہ چلے
یہ جو آنکھوں میں کوئی برف جمی ہو ئی
یہ کس لئے
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
شوق کی زبان کیا ہے بیگم کا فر مان کیا ہے
تجھے کیا پتہ
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
آٹے کا تھیلا کمر پر پسینہ نچڑ رہا ہو
یہ ہو تا ہے کیوں بھلا
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
یہ جو ہاتھ پہ پٹی بندھی ہو
کیوں بھلا
تیری شادی ہو تو پتہ چلے
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم

علامہ صاحب آپ نے بدلہ بڑا زبردست لیا۔۔۔۔۔ اب میں کون سا پیچھے رہ نے والا ہوں۔۔۔۔ ہم دو ہاتھ آگے کرکے کچھ پیش کردیں گے۔۔۔۔۔ چلیں یہ کام قاسمی بھائی پر چھوڑتا ہوں۔۔۔۔۔

مجھے یہ سب باتیں نہیں معلوم کرنی ۔۔۔۔۔ اس لیے میں شادی نہیں کرتا۔
 
Top