بجلی

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء

بجلی پر شاعری مختلف انداز میں۔

علامہ اقبال کے رنگ میں۔

وجودِ بجلی سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ
بجلی نہ ہو تو ٹی وی فر یج ہر چیز ہے بند

مرزا غالب

پہلے آتی تھی کبھی کبھی بجلی
اب کسی وقت بھی نہیں آتی

مومن خان مومن

کبھی ہمارے تمھارے گھر بجلی تھی
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

بہادر شاہ ظفر

عمرِدراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو اختجاج میں کٹ گئے دو بجلی کے انتظار میں

میر تقی میر

ابتدائے لوڈ شیڈنگ ہے روتا ہے کیا
آگے آ گے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
واہ واہ کیا ہی خوب!
کہدو میر وغالب سے ہم بھی شعر کہتے ہیں
وہ صدی تمہاری تھی یہ صدی ہماری ہے
 
Top