پھر سُوئے حرم لے چل :: سفرنامہ عمرہ داود الرحمن علی

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
محمد داود الرحمن علی کا سفر نامہ عمرہ جو انہوں نے عمرہ سے واپسی پر ترتیب دیا تھا، کچھ عرصہ پہلے فورم پر شیئر کیا تھا، خیال آیا کہ خود نوشت کاوش ہے، اور نوعمر لکھاری کے قلم سے ہے تو اسے باقاعدہ ای پبلش کرنا چاہیے۔ یہ سوچ کر یہ ذمہ داری میں نے قبول کرلی۔ اور وقفے وقفے سے اس پر کام کرتا رہا۔ نہ معلوم میں اس میں کتنا کامیاب ہوا ہوں، حتی الوسع کوشش کی ہے کہ اسے اچھی ترتیب میں پیش کیا جائے۔ ان دنوں کی محنت آپ کے سامنے ہے۔
کام اتنا زیادہ نہیں تھا، لیکن گونا گوں مصروفیات کی وجہ سے اس سفرنامے کو وہ وقت نہیں دے پایا جو اس کا حق تھا۔ و ماتوفیقی الا باللہ۔

سرورق:
oDxXBpn77iIiNEgzTnAFGhueOChnbAInr7TVJuXIJ7rtMv9c-HBWsCuKZ4cPqCWEOUtPnqkCk5g5jytWyZ4VATNw5JVPABupaiIkLvzB8HDP6rDgoqSbs9Tt_g

آن لائن پڑھیں
ڈاؤن لوڈ لنک
صفحات: 51 ضخامت: 3 ایم بی
 
Last edited by a moderator:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!

سب سے پہلے تو پیامبر صاحب کا مشکور ہوں۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے۔ آپ سب کے لیے ایک خوبصورت کتاب بنائی۔ یہاں میں پیامبر بھائی کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔ مجھے اس وقت الفاظ نہیں مل رہے۔ کہ کن الفاظ سے ان کا شکریہ ادا کروں۔ مجھے تو لکھ نا تک نہیں آتا تھا۔ بس یہ سفر نامہ میں نے قاسمی صاحب، مفتی ناصر مظاہری صاحب، اور نبیل خان صاحب کی بھرپور فرمائش پر لکھتا تھا۔ ڈرتا تھا کہ لکھ پاؤں گا یا نہیں۔ اس کے بعد پیامبر بھائی نے اسے پبلشر کرکے مجھ ناچیز پر احسان کیا ہے۔ جو شاید میں کبھی نہ اتار پاؤں۔ اور دوسری طرف قاسمی صاحب، اور مفتی ناصر مظاہری صاحب کا بھی مشکور ہوں۔ جن کی دعاؤں کی بدولت اور قدم قدم پر مشوروں کی بدولت آج اس مقام پہ پہنچا ہوں۔ یہاں پر میں اپنے والد گرامی شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا ابو عبید خادم حسین صاحب کو بھی نہیں بھولوں گا۔ کیونکہ ان کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہیں۔ آج میں جس مقام پہ ہوں اس میں سب سے بڑا ہاتھ میرے والد گرامی کا ہے۔ اگر ان کی دعائیں اور قدم قدم پر میری رہنمائی نہ ہوتی تو شاید آج میں یہاں نہ ہوتا۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے۔ ان کا سایہ تادیر مجھ گناہ گار پر قائم رکھے۔(آمین)
اللہ تعالٰی پیامبر بھائی کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائے، ان کی مشکلات حل فرمائے، ان کو دونوں جہانوں کی خوشیاں نصیب فرمائے۔ اور ہمیں ان کی رفاقت نصیب فرمائے آمین ثم آمین
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
احمدقاسمی نے کہا ہے:
بہت خوبصورت : اب تولازم ہے کہ جناب داؤد الرحمن علی صاحب“پیامبر بھائی“ کوانعام واکرام سے نوازیں۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!

حضرت کا بہت بڑا احسان ہے مجھ پر،انعام تو بنتا ہے۔
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

یہ کتاب الغزالی کے لنک سے دوسرے فورموں پر بھی شئیر کی گئی ہے۔ الحمداللہ اس کتاب کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ آج کچھ دیر قبل ایک ساتھی آصف احمد بھٹی جو کراچی کے رہنے والے ہیں گزشتہ چند سالوں سے کویت میں قیام پزیر ہیں۔ ان کی طرف سے جواب موصول ہوا جو آپ حضرات کی خدمت میں پیش ہے۔

السلام علیکم

اسپیکر چاچو ! الحمد اللہ ، اللہ نے مجھے تین بار اپنی گھر اور اپنے حبیب کے دربار میں بلایا ہے ، مجھے یہ سعادت تین بار نصیب ہوئی ہے ، مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ جو مزہ اور روحانی کیف آپ کا سفر نامہ پڑھ کر ملا ، وہ مجھے خود وہاں جاکر نصیب نہیں ہوا ، اللہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے ، مجھ گناہ گار کے لیے بھی دُعا کیا کریں ۔والسلام
آصف احمد بھٹی ۔ کویت
 

محمد یوسف

وفقہ اللہ
رکن
شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا ابو عبید خادم حسین صاحب
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------
فادخلي في عبادي وادخلي جنتي : اللہ جنت میں جانے سے پہلے اپنے نیک بندوں سے ملائے گا ۔
کیا ہی اچھا ھے کہ اپنے اپنے علاقہ کے علماء کا تعارف کا کوئی طریقے کا ر ہوجا ھے
 

محمد یوسف

وفقہ اللہ
رکن
محمد داؤد الرحمٰن علی صاحب
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا سفر نامہ پڑھ کر بہت خوشی ہو کہ اللہ تعالی نے آپ کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی اور قدم قدم پر آپ کی نصرت فرمائی ۔بہت ساری باتیں اور آپ کے جذبات دل کو چھوکر گزرے ۔
اللہ آپ کی عمرہ کو اور آپ کے اس سفر نامہ کو قبول فرمائے ۔
اور آپ کی بیماری کا پڑ کر دکھ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر جو اللہ کی مرضی
اللہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ آمین
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا ابو عبید خادم حسین صاحب
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------
فادخلي في عبادي وادخلي جنتي : اللہ جنت میں جانے سے پہلے اپنے نیک بندوں سے ملائے گا ۔
کیا ہی اچھا ھے کہ اپنے اپنے علاقہ کے علماء کا تعارف کا کوئی طریقے کا ر ہوجا ھے
یہ سلسلہ تو بہت اچھا رہے گا۔ اس کے لیے آپ شخصیات سیکشن میں لکھ سکتے ہیں۔
 

محمد یوسف صدیقی

وفقہ اللہ
رکن
بندہ ناچیز پندرہ دن پہلے "عمرہ " کی سعادت حاصل کر کے وطن عزیز واپس ہوا ہے ،جناب کی "کیفیات" پڑھ کر آنکھوں سے آنسو ؤں کی جھڑی لگ گئی ،حرم میں گُزارے ہوئے زندگی کے سب سے حسین دن یاد آنے لگے،اور بے ساختہ زبان پر یہ شعر جاری ہوگیا '
کہاں یہ میری قسمت طواف تیرے گھر کا
میں جاگتا ہوں یارب یا خواب دیکھتا ہوں
دل کرتا ہے کہ پر لگ جائیں اور اُڑ کر سوئے حرم جا پہنچوں۔

اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو حرمین الشریفین کی زیارت نصیب فرمائے
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حرمین شریفین کی زیارت وحاضری پر الغزالی اراکین کی طرف سے مبارک باد قبول کیجئے۔
 
Top