موت کبھی بھی آسگتی ہے؟

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

کل نفس ذائقتہ الموت
ہر جاندار چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔

موت کبھی بھی آسکتی ہے۔ اس کا ٹائم مققر ہے۔ جگہ بھی مققر ہے۔ لیکن آج کل ہم نے دین کو چھوڑ کر دنیا کمانے میں لگ گئے ہیں۔ آج ہم نے سب کچھ دنیا کو سمجھ لیا ہے۔ آج ہم نے موت کو بھلا دیا ہے۔ اور زندگی کو حقیقت مان لیا ہے۔ آج ہم سب مسلمان قبر حشر کو بھول گئے ہیں۔ آج کا مسلمان دنیا کی خرافات میں لگ چکا ہے۔ حالانکہ یہ دنیا فانی ہے۔ ایک دن ہم نے اس دنیا سے جانا ہے۔ جب انبیاء اکرام علیھم السلام جیسے اللہ کے برگیزدہ بندے بھی اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے بھی موت کا ذائقہ چکھا۔ ان کو بھی موت نے نہیں چھوڑا۔ تو ہم کس باغ کی مولی ہیں۔ آج کل ہم موت کو بھول کر، ایک ایسے راستے پہ چل پڑے ہیں۔ جس راستہ پر صرف آگ ہے۔ آج ہم موت کے تیاری نہیں کرتے۔ موت کو یاد نہیں کرتے۔ موت تو ایک اٹل حقیقت ہے۔ جو آکر ہی دم لے گی۔ کسی بھی وقت موت کا فرشتہ آ پہنچے گا۔ اس وقت ہمارے پاس سوائے افسوس کے کچھ نہ ہو گا۔ درج ذیل ویڈیو دیکھیں اور دیکھیں موت کسی کا پیچھا نہیں چھوڑ تی-

میرے بھائیو! آج وقت ہے اپنے آخرت کا سمان کرلو۔ جب موت آجائے گی اس وقت تمہیں معلوم ہوگا۔ آج تمہارے پاس وقت ہے۔ تیاری کرلو۔ ورنہ کل یہ وقت نہیں ملے گا۔

دنیا کافر لیے جنت ہے، اور مومن کے لیے قید خانہ ہے۔(الحدیث)

یہ ہمارا گھر نہیں ہے۔ ہمارا اصل گھر آگے ہے۔ جس کی تیاری کے لیے اللہ تعالٰی نے ہمیں وقت دے دیا ہے۔ آئیں ہم اس کو قیتمی بنائیں۔ اور موت کی تیاری کریں۔ اگر یہ وقت نکل گیا۔ تو پشتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
میرے بھائیو! موت کی سختی ایک ایسی سختی ہے۔ جس سے ہر کوئی پناہ مانگاتا ہے۔ آئیں اس وقت کو قیمتی بنائیں۔ تاکہ موت کی ان ہولناکیوں سے بچ سکیں

اللہ تعالٰی ہمیں موت کی تیاری کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اور خاتمہ بالایمان نصیب فرمائے۔ آمین

[align=center][size=xx-large]کسے ریڑاں نئی اس دنیاتے، اے دنیا یار پرائی اے
بہاویں زندگی ہزاراں سال ہوئے، ایک دن جدائی جدائی اے۔


والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
[/size][/align]
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
زندگی کیا ہے فقط طائرِقفسِ روح
موت کیا ہے اسے زنداں سے گریزاں ہونا​
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
اللہ تعالٰی ہمیں موت کی تیاری کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اور خاتمہ بالایمان نصیب فرمائے۔ آمین

اللھم آمین
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں
اللہ تعالٰی ہمیں موت کی تیاری کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اور خاتمہ بالایمان نصیب فرمائے۔ آمین
 
Top