تبدیلی

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

میرے بھائیو، دوستو، اور عزیزو۔ آج کا یہ دور پر فتن دور ہو۔ اس دور میں طرح طرح کے فتنے برپا ہو چکے ہیں۔ آج کفر پورا زور لگارہا ہے۔ کہ مسلمانوں کے دل سے اسلام کو نکال دیا جائے۔ اور اس معاشرے کو ایک ماڈرن بنا دیا جائے۔ افسوس کی بات ہے۔ آج کا مسلمان کفر کی ان باتوں پے یقین رکھتا ہے۔ لیکن اسلام اور قرآن پر نہیں۔ آج کا مسلمان ان چیزوں میں دھنستا چلا جارہا ہے۔ آج جب ہمیں قرآن کی تلاوت کی ضرورت تھی، ہم وہاں گانے سنتے ہیں۔ جہاں نماز کی ضرورت تھی۔ ہم وہاں فلمیں دیکھتے ہیں۔ جہاں ہمیں والدین کی قدر کرنا تھی، ہم وہاں والدین کو سر درد سمجھتے ہیں، جہاں ہم نے بہنوں کی عزتوں کی حفاظت کرنی تھی، آج ہم بہنوں کی عزتیں نیلام کرتے ہیں۔ کیا ایسے ہی تبدیلی آئے گی؟ ہر گز نہیں ۔ اگر کسی کو کہ دیا جائے۔ بھائی اپنے بیٹے کو دین سکھاؤ۔ آگے سے جواب ملتا ہے۔ جناب ہمارا بیٹا کھائے گا کہاں سے۔ حالانکہ رزق دینا تو اللہ رب العزت کے ذمہ ہے۔ آج کا میرا بھائی یہ سب کچھ بھول کر غیروں کے نقش قدم پر چل پڑا ہے۔ آج ہم تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔ میرے بھائی تبدیلی اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک تو اپنے آپ کو تبدیل نہیں کرے گا۔ اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی۔ میرے بھائی اگر تو اس دنیا میں تبدیلی کی زندہ مثال دیکھنا چاہتاہے۔ تو صحابہ اکرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو دیکہ ۔ جنہوں نے اپنے آپ کو تبدیل کیا۔ آج دنیا میں ان کی مثال ملنا مشکل ہے۔ تبدیلی اس وقت آئے گی جب آپ اپنے آپ میں جھانک کر دکھیں گے۔ تبدیلی اس وقت آئے گی ہم جب صراط مستقیم پر چلیں گے۔ تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم احکام خداوندی پر چلیں گے۔ تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر چلیں گے۔ جب تک ہم اسلام کے احکامات پر نہیں چلیں گے۔ اپنے اولاد کو دین نہیں سکھائیں گے۔ ماؤں، بہنوں کی عزت نہیں کریں گے۔ جب تک ہم اس کفار کے لائے ہوئے فتنوں سے نہیں بچیں گے۔ جب تک ہم قرآن پاک جیسے ہدایت نامہ پر نہیں چلیں گے۔ اس وقت تک تبدیلی نہیں آگئے گی۔ میرے بھائی اگر تو تبدیلی چاہتا ہے۔ تو احکامات خداوندی پر عمل کر پہر دیکہ یہ دنیا تیرے قدموں میں کیسے جھکتی ہے۔اگر اس معاشرے میں تبدیلی لانا ہے۔ تو صرف قرآن پر عمل کرنا ہے۔ سب سے پہلے اپنے آپ کو سنوارو۔ پہر دیکھو تمہاری بات کا اثر کس طرح ہوتا ہے۔ ائیے ہم سب یہ عہد کرتے ہیں۔ کہ آج کے بعد سب سے پہلے ہم احکامات خداوندی، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، اور قرآن پاک کے حکم پر عمل کریں گے۔ اور دوسروں کو بھی کروائیں گے ان شاءاللہ ۔ آج کا مسلمان تبدیلی چاہتا ہے۔ لیکن احکامات خواوندی پر عمل نہیں کرتا۔ اے میرے بھائی جب تک تو احکامات خداوندی پر عمل نہیں کرے گا۔ اس وقت تک تبدلی نہیں آئے گی۔
اللہ تعالٰی ہمیں اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اور اسلام کا بول بالا فرمائے۔ آمین
والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
اللہ تعالٰی ہمیں اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اور اسلام کا بول بالا فرمائے۔ آمین
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
images
 
Top