بحث و مباحثہ کے اصول و ضوابط

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

تانیہ

وفقہ اللہ
رکن
بحث و مباحثہ کے اصول و ضوابط

1:۔ کسی بھی قسم کے بحث و مباحثہ کے لئے نیت اصلاح کی ہونی چاہیے نہ کہ تضحیک و ہٹ دھرمی کی۔
2:۔ بحث و مباحثہ کے دوران زبان کی شائستگی اور الفاظ کی نرمی کا خاص خیال رکھیں۔
اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ بحث و مباحثہ کے دوران کسی مذہب یا کسی خاص فرقے یا طبقے کی دل آزاری نہ ہو
3:۔ بحث و مباحثہ اگر دنیاوی امور کے تحت ہے تو اسلام یا کسی بھی دوسرے مذہب کے نقطہ نظر اور عقل کے تحت دلائل دئیے جا سکتے ہیں۔ لیکن اگر بحث و مباحثہ دینوی امور کے تحت ہے تو دلائل فقط اسلام کے نقطہ نظر اور کبار علماء و محدثین کے اقوال و تحاریر سے ہی دیا جائے ذاتی رائے یا غیر مسلم نظریات بیان نہ کئے جائیں۔
4:۔ بحث و مباحثہ اگر اسلامی اصولوں سے متعلق ہو تو فقط قرآن مجید وحدیث سے ہی دلائل دئیے جائیں۔
5:۔ بحث و مباحثہ اگر فروعی یا فقہی مسائل سے متعلق ہو تو ادلہ اربعہ قرآن ۔حدیث ،اجماع اور قیاس شرعی سے بھی دلائل دئیے جا سکے ہیں۔
6:۔ بحث و مباحثہ دو فرقوں کے مابین ہو تو دونوں پر لازم ہو گا کہ دلائل مخالف فرقے کی کتابوں سے دئیے جائیں جو ان کے نزدیک معتبر ہوں۔
7:۔ صحابہ کرام و اہلیبیت اطہار رضی اللہ عنھم سے متعلق گفتگو کرتے وقت خاص خیال رکھیں کہ الفاظ سے عزت و احترام صاف نظر آئے چاہے ان سے کسی بات میں کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو۔
8:۔ دلائل میں علمی لحاظ سے وزن ہونا چاہیے نہ کہ جذباتی اندازِ بیاں، ایسے مباحثوں کا جواب دینے کی بجائے انہیں حذف کیا جا سکتا ہے۔
9:۔ بزرگ علماء و محدثین چاہے کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں ان کا ادب و احترام ملحوظ رکھا جائے فقط ان کی اختلافی باتوں کو بیان کیا جائے لفظی طور پر انہیں تضحیک کا نشانہ نہ بنایا جائے۔
10:۔ فقط کتابوں کے حوالہ جات لگا کر غائب ہو جانے والے اراکین سے متعلق انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ ان کی پوسٹ ختم کی جائیں یا نہیں۔ کیونکہ یہ شرارت کے زمرے میں آتا ہے اور شرارت اصلاح کی دشمن ہے۔
11:۔ کوئی رُکن ایک وقت میں صرف ایک موضوع پر بحث و مباحثہ کر سکتا ہے دوسرا موضوع وہ تب تک شروع نہیں کر سکتا جب تک وہ پہلا مکمل نہ کر لے۔
12:۔ ملکی کے مفادات کے خلاف کسی قسم کا منفی پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سیاسی مسائل کو اس کے دائرے میں ہی رکھ کر بحث و مباحثہ کریں اس کی آڑ میں ملک یا اسلام کو ہدفِ تنقید نہ بنایا جائے۔
13:۔ کوئی رُکن جو فورم پر پہلے کسی نام سے رجسٹرڈ ہو اور وہ شرارت کی نیت سے کسی دوسرے نام سے بحث و مباحثے والے حصے میں پوسٹ کرے تو اس کے خلاف انتظامیہ کو ہر قسم کا ایکشن لینے کی مکمل آزادی ہو گی۔


درج بالا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انتظامیہ کو مکمل اختیار حاصل ہو گا کہ وہ بغیر وجہ بتائے وہ پوسٹس ڈیلیٹ کر دے۔ اور سنگین نوعیت کی صورت میں اس رُکن کو جُزوی یا کُلی طور پر بین کر دے۔
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
بحث و مباحثہ کے اصول و ضوابط

ان سارے ضوابط سے بندہ پوری طرح متفق ہے۔
تمام اراکین سے گزارش ہے ان تما م ضوابط کو مد نظر رکھیں۔اور کوئی ایسی بات نہ لکھیں
جو ذاتیات کے زمرے میں آتی ہو۔احترام انسا نیت الغزالی کی اولین تر جیح ہے۔لایعنی اور فضول بحث ومباحثہ صرف تضییع اوقات ہے اس سےگریز ضروری ہے۔امید ہے آپ کا بھر پورتعاون الغزالی فورم پر رہے گا۔ہم محترمہ تانیہ کے بے حد شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں والسلام
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top