مجدّدِ زمانہ، رومیٔ دوراں، حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمہ اللہ نمبر

عامر

وفقہ اللہ
رکن
ماہنامہ افکارِ قاسمی مجدّدِ زمانہ حضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
(خصوصی اشاعت)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!

انتہائی محنت اور انتظار کے بعد اور وعدہ کے مطابق ’’افکارِقاسمی - مجدّدِ زمانہ نمبر‘‘ آپ حضرات کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ہماری کوشش تھی اس خاص نمبر کو 14 اگست کو نکالتے لیکن ماہ رمضان المبارک کی مصروفیات کی وجہ سے نہ نکال سکے۔ جس پر میں قارئین سے معذرت خواہ ہوں۔ کہ آپ کو اتنا انتظار کرنا پڑا۔


میں یہاں اپنی پوری ٹیم جناب مولانا احمد قاسمی صاحب(سرپرست) محمد ارمغان ارمان صاحب(نگران) مولانا عطارفیع صاحب(پبلشر) ان تمام حضرات کا دل و جان سے مشکور ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس مجلّہ کو چار چاند لگائے۔ اللہ پاک آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ جزاک اللہ احسن الجزاء

ڈاؤن لوڈ
صفحات: 719
جسامت: آٹھ یم بی سے کم (7.83)
قارئین سے درخواست ہے۔ مجلّہ کو پڑھنے کے بعد اپنی رائے سے ضرور نوازیئے گا۔
والسلام
افکارِ قاسمی انتظامیہ
 
Last edited by a moderator:

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
RE: ماہنامہ افکارِ قاسمی - مجدّدِ زمانہ نمبر (شمارہ نمبر9)

خوشی ہوئی بہت ہی پُر کشش اور قیمتی مجلہ ہے ۔جزاک اللہ۔
افسوس اس بات پر ہےاراکین افکار قاسمی کے نام ڈالنے کی زحمت گوار ا نہ کی گئی ۔نہ ہی مشورہ کیا گیا۔ صفحہ نمبر بھی نہیں ۔دوسرے فہرست مضامین میں مضمون نگار کا نام بھی ضروری تھا اور یہ دستور بھی ہے ۔بہر حال ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ اس مجلہ کو قبولیت کے شرف سے نوازے۔آمین۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
RE: ماہنامہ افکارِ قاسمی - مجدّدِ زمانہ نمبر (شمارہ نمبر9)

@[احمدقاسمی] بھائی
یہ شکایات ہیں یا تجاویز!
جتنے افراد اس کام میں شریک تھے، اخیر وقت تک اتنا ہی ہوسکتا تھا تو کیا۔ باقی ناموں کی بات جہاں تک ہے، وہ نگران صاحب نے پیشِ لفظ میں ذکر کیے ہیں۔
صفحہ نمبر ان شاء اللہ پہلی فرصت میں شامل کرکے لنک اپڈیٹ کردیتا ہوں۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
آنلائن فہرست کے ساتھ پڑھنے کے لیے سائیڈ بار آن کرکے لسٹ منتخب کریں تو آپ مندرجات یہیں سے چن سکتے ہیں۔

acpCzeIu.jpg
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
@[احمدقاسمی] @[مفتی عابدالرحمٰن مظاہری] @[مغموم] @[مفتی رضوان یونس،] @[محمد ارمغان] @[ابو انس] @[qureshi] @[محمد ابوبکر] @[محمد نبیل خان] @[Abdur Rauff]@[Irfan Ahmed] @[محمد اسحاق رشادی] @[سیف] @[عامر] @[اسداللہ شاہ] @[صدیق اکبر امیر] @[ناصرنعمان] @[محمدداؤدالرحمن علی] @[teast account] @[مفتی رضوان یونس،] @[Masood Sadiq] @[بےلگام] @[سیفی خان] @[حیدرآبادی] @[مولانانورالحسن انور] @[محمد شعیب نواز] @[نورمحمد] @[ابن ہمام] @[sahj] @[صف شکن] @[مجمداشرف یوسف] @[محمد نعمان] @[نورانی] @[ابونجمہ سعید] @[zakwan] @[أضواء] @[مزمل شیخ بسمل] @[محمد اشرف يوسف] @[شکیل یونس]@[گلاب خان] @[سارہ خان] @[فوزیہ فرحان] @[رجاء] @[اعجازالحسینی] @[جمشید]
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
RE: ماہنامہ افکارِ قاسمی - مجدّدِ زمانہ نمبر (شمارہ نمبر9)

پیامبر نے کہا ہے:
@[احمدقاسمی] بھائی
یہ شکایات ہیں یا تجاویز!
جتنے افراد اس کام میں شریک تھے، اخیر وقت تک اتنا ہی ہوسکتا تھا تو کیا۔ باقی ناموں کی بات جہاں تک ہے، وہ نگران صاحب نے پیشِ لفظ میں ذکر کیے ہیں۔
صفحہ نمبر ان شاء اللہ پہلی فرصت میں شامل کرکے لنک اپڈیٹ کردیتا ہوں۔
منتخب کمیٹی کا پیش لفظ میں ذکر کیا معنیٰ؟ اراکین کانام اندرو نی صفحہ پرہونا چاہئے۔آپ مہربانی فر مائیں ورڈ کی فائل ارسال فر مادیں۔کم ازکم فہرست عناوین میں مضمون نگار کا نام شامل کردیا جائے ۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
RE: ماہنامہ افکارِ قاسمی - مجدّدِ زمانہ نمبر (شمارہ نمبر9)

@[احمدقاسمی] بھائی
یہ شکایات ہیں یا تجاویز!
جتنے افراد اس کام میں شریک تھے، اخیر وقت تک اتنا ہی ہوسکتا تھا تو کیا۔ باقی ناموں کی بات جہاں تک ہے، وہ نگران صاحب نے پیشِ لفظ میں ذکر کیے ہیں۔
صفحہ نمبر ان شاء اللہ پہلی فرصت میں شامل کرکے لنک اپڈیٹ کردیتا ہوں۔
[/quote]
یہ شکایات ہی ہیں تجویز نہیں ہونی چاہیں ۔
پیش لفظ میں نام ذکر کرنا ناکافی عمل ہے ۔
مجلہ کا یہ اصول نہیں ہوتاہے کہ آپ پیش لفظ میں نام ذکر کریں بلکہ مروجہ طریقہ ملحوظ رکھنا
لابدی جزء ہوتاہے ۔
اگر میری کوئی بات آپ کو بری لگی ہو تو معذرت ۔ ہم سب اللہ کے فضل سے ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، کوئی شکایت ہوتو اس کا اظہار بھی کرنا چاہیے اور اس کا مثبت حل بھی ہونا چاہیے۔
اور باہم تعلقِ محبت کو بہر صورت ترجیح دینا لازمی عنصر سمجھاجاناچاہیے۔
یہ میری ذاتی آراء تھی ، کسی کا اتفاق کرنا ضروری نہیں مگر صحیح بات کی تائید کرنا ضروری ہے۔
والسلام:
[/quote]
میرے خیال میں یہ دھاگہ زائرین لیے چھوڑ دیا جائے۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
RE: ماہنامہ افکارِ قاسمی - مجدّدِ زمانہ نمبر (شمارہ نمبر9)

احمدقاسمی نے کہا ہے:
پیامبر نے کہا ہے:
@[احمدقاسمی] بھائی
یہ شکایات ہیں یا تجاویز!
جتنے افراد اس کام میں شریک تھے، اخیر وقت تک اتنا ہی ہوسکتا تھا تو کیا۔ باقی ناموں کی بات جہاں تک ہے، وہ نگران صاحب نے پیشِ لفظ میں ذکر کیے ہیں۔
صفحہ نمبر ان شاء اللہ پہلی فرصت میں شامل کرکے لنک اپڈیٹ کردیتا ہوں۔
منتخب کمیٹی کا پیش لفظ میں ذکر کیا معنیٰ؟ اراکین کانام اندرو نی صفحہ پرہونا چاہئے۔آپ مہربانی فر مائیں ورڈ کی فائل ارسال فر مادیں۔کم ازکم فہرست عناوین میں مضمون نگار کا نام شامل کردیا جائے ۔

قاسمی بھائی یہ ورڈ میں نہیں بنی، لائبر رائٹر میں بنی ہے، کس کو بھیجوں فائل؟
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بات صرف اتنی ہوتی کہ اس مجلہ کے بعد ہمیں افکار قاسمی نکالنا نہیں ہے تو نہ عامر کے نام کی ضروت تھی نہ ہی قاسمی اور ذیشان نصر کی۔
لیکن ابھی تو مزید انشاء اللہ نمبر نکالے جائیں گے ۔بہت ممکن ہے بلکہ مجھے یقین کامل ہے جناب ارمغان صاحب ،پیامبر بھائی کی اس کاوش ومحنت سے ہم سب کا حوصلہ بلند ہوگا ۔اور دو قدم آگے بڑھنے کی ہمت وجرات پیدا ہوگی۔انشاء اللہ جولوگ صرف قولی طور پر حصہ لے سکے ہیں عملی طور پر کمر بستہ ہوں گے۔
میں کہاں رکتا ہوں عرش وفرش کی آواز سے
مجھ کو جانا ہے بہت اونچے حد پرواز سے۔​
اللہ تعالی مولانا پیامبر صاحب ، طبیب روحانی وترجمان مجدد زمانہ محمد ارمغان صاحب ۔وارث انبیاء ۔مفسر قرآن ۔ مہمان رسول جناب داؤد الرحمٰن علی صاحب کی اس کاوش کو قبول فر ماکر دارین کی سعادت نصیب فر مائے ۔تمام ہموم وغموم سے حفاظت فر مائے ۔ والسلام
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
نام شامل کردیئے ہیں، اور عنوانات میں مصنفین کے نام بھی۔ ابھی ذرا مصروفیت ہے، جلد ہی نام شامل کرکے فائل لگادیتا ہوں۔
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
ماشاء اللہ افکارِ قاسمی کی خصوصی اشاعت { مجدد زمانہ نمبر} جو کہ ایک مجلہ نہیں بلکہ ایک ضخیم کتاب کی صورت میں طبع ہوا ہے ۔۔ بہت ہی خوبصورت اور احسن میں انداز میں افکارِ قاسمی ٹیم نے اس کو تیار کیا ہے ۔۔ اگرچہ میں کچھ مصروفیات اور کچھ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث اس شمارہ کی تیاری میں کوئی قابلِ قدر کردار ادا نہ کر سکا۔۔ جس کا مجھے انتہائی ملال ہے ۔۔۔ مگر میں اس کی تیاری میں ہونے والی محنت کو دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔۔۔
ماشاء اللہ حضرت کے عشاق کے نے اپنی استطاعت سے بھی بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا۔۔۔! میں تمام احباب خصوصا پیامبر بھائی ، مولانا ارمغان صاحب ، مولانا مجیب منصور ، مولانا احمد قاسمی صاحب اور مولانا داود الرحمن علی صاحب کی ہمت کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا۔۔ جنہوں بے شمار مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور اس مجلہ کو احباب کے سامنے پیش کیا۔۔۔!
یقین مانیے اس قدر ضخیم مجلے کی تیاری میرے گمان سے بھی باہر تھی ۔۔ میں سوچ رہا تھا کہ زیادہ سے زیادہ دو ڈھائی سو صفحات تک کا مجلہ ہو گا۔۔ مگر سات سو سے بھی زائد صفحات پر مشتمل یہ مجلہ بلاشبہ اراکین افکارِ قاسمی کی حضرتِ والا سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہماری اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور تمام احباب جنہوں نے اس کی تیاری میں حصہ لیا ان کے لیے اس مجلہ کو وسیلہ نجات بنائے ۔۔ آمین۔۔!
والسلام
احقر الانام
محمد ذیشان نصر
 

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
یہ جتنابھی حضرت والا رحمہ اللہ کو خراج تحسین پیش کیاگیاہے بہت کم ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جو حضرت والا قدس اللہ سرہ العزیز سےکام لیے ہیں اور جو تعلیمات وہ چھوڑ
کر گئے یقین جانیں اس قدر فقید المثال اور عظیم الشان دینی جذبہ،اپنے مریدین کی اصلاح کی فکر، درد دل
اللہ کی محبت، گناہ چھوڑنا خاص طور پر بدنظری اور اس کے ضمن میں جتنے بھی گناہ آتے ہیں یہ وہ عظیم تر قربانیاں،
محنتیں اور داستان ہیں جو ایک مجدد زماںہ ہی کا فیض ہوسکتاہے۔ ہم نے حضرت والا رحمہ اللہ کی زندگی میں قدر نہ کی ، آج بھی وقت ہے کہ ہم حضرت کی تعلیمات پر دل و جان سے عمل کرکے یہ کمی پوری کرسکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ والا بنائے، دین میں استقامت نصیب فرمائے، حضرت والا کی تعلیمات جو قرآن و حدیث ہی سے مستنبط ہیں پر عمل کرنے والا بنائے، اخلاص اور درد دل عطا فرمائے، اور مجھ سمیت کسی کو بھی محروم نہ فرمائے۔ آمین۔آمین۔آمین۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محمد یوسف نے کہا ہے:
ماہنامہ افکارِ قاسمی خارجی کوئی مجلہ ھے یا یہ الغزالی کی ہی ایک کڑی ؟

ماہنامہ افکار قاسمی الغزالی کی ہی ایک کڑی ہے۔
 
Top