کیلا غذائیت سے پھر پور پھل:

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کیلا غذائیت سے پھر پور پھل:​

bananas_ffp.png

بر صغیر میں آم کے بعد سب سے زیادہ رغبت سے کھایا جانے والا پھل کیلا ہے ۔ غذائی اعتبار سے کیلے کی افادیت کا انکار نہیں ، کیونکہ یہ توانائی سے لبریز پھل ہے ، جس میں وٹامن اور معدنیات کا خزانہ پو شیدہ ہے ۔یہ ایک ایسا جادوائی پھل ہے جو انسانی جسم کو پلک جھپکتے ہی توانائی فر اہم کرتا ہے ۔ دیگر پھلوں کے مقابلے میں کیلا ایک زود ہضم غذا ہے ، جسے شیر خوار بچوں کی ابتدائی خوراک کا ایک اہم جز سمجھا جاتا ہے اگر بچوں کو کم عمری میں استعمال کرا یا جائے ،تو وہ بہت جلد صحت کے اعلیٰ معیار تک پہنچتے ہیں، جبکہ بڑھتے ہوئے بچے ہر روز نا شتے میں کیلا کھانے کے بعد ایک گلاس دودھ پینے کی عادت اپنا لیں تو ان کا وزن بھی بڑھنے لگے گا اور جسمانی طاقت بھی حاصل ہو گی۔

طب نبوی ﷺ کے مطابق کیلا عمدہ پھل ہو نے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوا بھی ہے ۔ یہ جسم میں وٹامن سی کی کمی پو ری کرا ہے ، طاقت اور خون پیدا کرتا ہے ، گردوں کو طاقت دیتا ہے ، جگر کیلئے مقوی ہے ، گلے کی خراش دور کرتا ہے ، جسم سے زہریلے مواد کو باہر نکالتا ہے ، کھانسی کیلئے مفید ،دست اور پیچش کے لئے اکسیر ہے ۔ یر قان میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے ، تیزابیت دور کرتا ہے ،اس لئے معدہ کے السر میں مفید ہے ۔ پیاس اور دل کی بیماری کیلئے مفید ہے ۔ پیچش ، مروڑ ، بچوں کے دستوں میں اور کمزور بچوں کیلئے جن کا وزن کم ہو انہیں کیلا دودھ کے ساتھ دینا چاہئے ۔ کم مقدار میں کھانے کی صورت میں باعث قبض اور زیادہ کھانے سے قبض کشا ہے ، جسم کو موٹا کرتا ہے ، شوگر کے مریض کم کھائیں ، کیلا کھانے کے بعد فوراً پانی نہ پئے ، دست اور پیچش میں کیلا دہی میں ملا کر کھائیں ۔

حکماء اور اطباء کی مجموعی رائے یہ ہے کہ کیلا نہ صرف بینائی کو تقویت پہنچاتا ہے ، بلکہ اسے کھانے سے بچوں کے اعصاب قوی ہو جاتے ہیں ۔ یہ دن بھر کی تھکن دور کرنے کیلئے انتہائی مفید پھل ہے ۔نیز السر کی تمام اقسام میں تیر بہدف علاج ثابت ہو سکتا ہے ۔اس کے لئے طریقہ یہ ہے کہ آپ کچے کیلے کو خشک کرکے اس کا سفوف بنا لیں اور پھر وقتاً فوقتاً استعمال کریں۔
قدرت نے پھل کے علاوہ کیلے کے درخت کے تنے میں بھی دوا کے اثرات رکھے ہیں ۔اس کی جڑ بھی بڑی کار آمد ہے ، جس سے طبیب اپنے مریضوں کا علاج کرتے ہیں ، کیلے کے تنے میں موجود پانی سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہو جاتے ہیں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ پھل نوع انسانی کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے ، مگریاد رہے کہ دن کے ابتدائی حصہ میں اس کا استعمال جس قدر کا ر گر ہے اتنا شام یا رات کو نہیں ۔ لہذا بہتر ہوگا کہ ناشتے کے اوقات میں کیلے کا استعمال کیا جائے ، تاکہ بہتر نتائج کا لطف اٹھایا جا سکے ۔۔
 
Top