يا ربّ ذوالجلال

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
يا ربّ ذوالجلال

کوئ ضبط دے نہ جلال دے مجھےصرف اتنا کمال دے

مجھے اپنی راہ پہ ڈال دے کہ زمانہ میری مثال دے

تیری رحمتوں کانزول ہو مجھے محنتوں کاصلہ ملے

مجھے مال وزرکی ہوس نہ ہو مجھے بس تورزق حلال دے

میرے ذہن میں تیری فکر ہو میری سانس میں تیرا ذکرہو

تیرا خوف میری نجات ہو سبھی خوف دل سے نکال دے

تیری بارگاہ میں اےخدا میری روز و شب ہے یہی دعا

تو رحیم ہے، تو کریم ہے مجھے مشکلوں سے نکال دے

آمین يارب العالمين
 
Top