کیا فائدہ؟

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
[align=center]کیا فائدہ؟​

جن کو دل سے نہ کچھ تازگی مل سکے
ان بہاروں کے ٓآنے سے کیا فائدہ؟

اپنے سینوں میں جن سے اجالا نہ ہو
ایسی شمعین جلانے سے کیا فائدہ؟

سیرتِ پاک کی یہ حسیں محفلیں
وجہ تعمیر کردار ہیں تو مگر

صرف سننے کی خاطر یہاں آئے ہم
اس طرح آنے جانے سے کیا فائدہ؟

بیٹھ کر ذکر خیر البشر سن لیا
ہاں مگراک خبر کتھا کی طرح

ان کی اک بات بھی ہم نہ اپنا سکے
ایسے سننے سنانے سے کیا فائدہ؟

رات بھر جم کے تقریر ہوتی رہی
خوب مجمع تھا پنڈال میں بھیڑ تھی

لوگ آئے سنا، پھر ا؁ھے چل دیئے
ایسی بزمیں سجانے سے کیا فائدہ؟

خوب نارےلگاتےرہے چیخ کر
بس ہمیں ہیں ہمیں عاشقانے نبی

وقت آیا عمل کل تو کترا گئے
ایسے نعرے لگانے سے کیا فائدہ؟

ایک بارات سج دھج کے کے نکل؛ی تو ہے
رقص ونغمہ بھی ہے زیب وزینت بھی ہے

اس میں نوشہ کا لیکن پتہ ہی نہیں
ایسی بارات لانے سے کیا فائدہ؟

آئےان کی سنت کو زندہ کریں
دو جہاں میں یہی اپنے کام آئے گی

ورنہ خالی یہ جلسے بھی کس کام کے
عالموں کو بلانے سےکیا فائدہ؟

اے عطا نظم ایسی سنا آج تو
جو دلوں میں نئی زندگی پھونک دے

جن سے پیدا دلوں میں حرارت نہ ہو
ایسے نغمات گانے سے کیا فائدہ؟





[/align]
 
Top