اہم اعلان

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اہم اعلان
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
تمام معزز اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ:
الغزالی فورم کی زیر نگرانی نکلنے والا ای جریدہ افکار قاسمی الغزالی فورم کی ملکیت ہے۔ اس لیے افکار قاسمی کے کسی شمارہ کو بھی بغیر اجازت شائع کرنا،یا فروخت کرنا،اسلامی و اخلاقی و قانونی جرم ہے۔
خواہش مند حضرات انتظامیہ الغزالی سے رابطہ کریں۔ والسلام
مدیر افکار قاسمی
محمدداؤدالرحمن علی


اپڈیٹ:
الغزالی انتظامیہ مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ فائل حضرت والا کے خلیفہ حضرت عشرت جمیل میر صاحب دامت برکاتہم کو پیش کردی جائے۔
لہٰذا فائل ان کی خدمت میں بھیج دی گئی ہے، ان کی جانب سے شکریہ ودعا کے ساتھ فائل قبول کرلی گئی ہے۔ اس موضوع پر پہلے سے کام ہورہا تھا، ان شاء اب مزید اضافہ جات کے ساتھ یہ سوانحی کتاب منظر عام پر آئے گی۔ ان شاء اللہ!
اللہ تعالیٰ اسے خواص وعوام کے لیے نافع بنادے، اور ہمارے لیے اجرِ عظیم کا باعث بنائے۔ آمین یارب العالمین۔

الغزالی انتظامیہ آپ تمام ممبران کے لیے دعا گو ہے کہ ہر گھڑی آپ نے ہمارا ساتھ دیا، اور ہمارے فیصلے کو دل و جان سے قبول کیا۔
من جاء بالحسنۃ فلہ عشر أمثالها۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء
والسلام علیکم
الغزالی انتظامیہ
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
بہت اچھا اقدام کیا گیا ہے۔ ایسے عناصر کی بیخ کنی ہونی جاہیے۔ الغزالی اراکین کے علم میں ایسے افراد ہوں تو ان کی نشاندہی کریں۔ یہ جریدہ ای پبلش الغزالی سے ہوا تھا اللہ سے دعا ہے کہ اسے الغزالی سے ہی پبلش کردیا جائے۔ اور ہندوستان و پاکستان سے بیک وقت کردیا جائے تو عظیم اقدام ہوگا۔
میں کراچی میں ہوتا ہوں اگر اجازت ہو تو حضرت کے فرزند ارجمند حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں یہ پیش کردیا جائے کہ اس کے بہترین حقدار ان کے بیٹے ہی ہیں۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
میں پیامبر بھائی کی بات سے اتفاق کروں گا۔ اور ایک مدیر ہونے کے ناطے میں بغیر فیصلہ کے کچھ نہیں کہ سکتا ۔ ان شاءاللہ کوئی فیصلہ کرکے آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

والسلام
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
محمدداؤدالرحمن علی نے کہا ہے:
حضرت یہاں تو مزاکرات کی ضرورت نہیں صرف مشورہ کی ضرورت ہے۔ اور وہ جاری ہے امید ہے جلد مشورہ مکمل ہو جائے گا

جی بالکل مشاورت ہی ہے، احقر نے مزاحاً مذاکرات کا لفظ لکھا تھا، نامکمل لکھنے پر غلط مطلب ظاہر ہوا، معذرت۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
پیامبر بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق رکھتا ہوں

چند دنوں سے میرا نیٹ کافی سلو چل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ فورم پر آسکا اور نہ ہی اسکائپ پر آسکا۔ میں ان شاء اللہ جلد مشاورت مکمل کرلوں گا۔

والسلام۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
تمام معزز اراکین کو طلاع دی جاتی ہے۔ کہ "ماہنامہ افکار قاسمی مجدد زمانہ نمبر" کی فائل الغزالی انتظامیہ نے حضرت حکیم اختر ٓرحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز جناب حضرت میر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں پیش کردیا ہے۔
منجانب ؛افکار قاسمی انتطامیہ
 
Top