الوداع MyBB!

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
کئی احباب کو شکایت تھی کہ الغزالی فورم میں وہ سہولیات نہیں جو دیگر میں دی جارہی ہیں، یہ بھی کہا جارہا تھا کہ اس کی رفتار سست ہے، اور نظام اچھا نہیں۔ مائی بی بی کا نظام اپنی خامیوں کے باوجود ایک اچھا نظام ہے۔ لیکن جدت میں زینفورو اسے بہت پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ لہٰذا انتظامیہ نے اس کو اپگریڈ کرنے کا عزم کرلیا۔ 1 دن فورَم ڈاؤن رہا، آج فجر کے بعد جب فورم پر آنلائن ہوا تو کچھ تبدیلی کا احساس ہوا۔ جیسے جیسے میں موضوعات کھولتا جارہا تھا تو کوئی نہ کوئی تبدیلی ہوتی ہوئی محسوس ہورہی تھی، اس دوران عامر@ بھائی آن لائن نظر آئے تو معلوم ہوا کہ وہ تجربات کررہے ہیں۔

اب آپ دیکھ رہے ہیں فورم کو زینفورو پر اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ اس نظام کی کئی خصوصیات ہیں جو اسے دوسرے نظاموں سے ممتاز کرتی ہیں۔ سب سے نمایاں خصوصیت اس کی تیز رفتاری ہے۔
زینفورو کا یوزر انٹرفیس (شکل) بہت عمدہ، خوبصورت اور استعمال میں آسان ہے۔ یہ یقیناً آپ کو بھائے گا۔
اس میں عمدہ ٹیگنگ کا نظام ہے۔ بس @ لکھیں اس کے بعد ممبر کی آئی ڈی لکھیں تو ٹیگ ہوجایا کرے گا۔
زینفورو کا اطلاعی نظام بہت زبردست ہے۔ آپ کے زیر مطالعہ دھاگوں کی اطلاع بھی آپ کو وقتاً فوقتاً ملتی رہے گی۔
اس کے علاوہ بھی خصوصیات ہیں جو آپ کے سامنے وقتاً فوقتاً لائی جائیں گی۔

اگر آپ کو فورم میں کوئی شکایت ہو تو اسے آپ یہاں لکھ سکتے ہیں۔

یہاں ہمارے بہت اچھے دوست محمد عامر کا تذکرہ نہ کرنا بے جا ہوگا۔ انہوں نے ”وَن مین آرمی“ کے مصداق اپگریڈیشن کا تمام عمل تن تنہا انجام دیا۔ عامر بھائی کے بارے مین اکثر دوست شاید ناواقف ہوں، یہ یوکے میں ہوتے ہیں، اس لیے اردو واجبی سی بول لیتے ہیں لیکن لکھنے میں انہیں دشواری ہوتی ہے، اسی وجہ سے آپ کو یہاں ان کے پیغامات بہت کم نظر آتے ہیں۔ البتہ فورم کی انتظامیہ کی بات ہو تو انتظامیہ میں صرف اور عامر بھائی ہیں جو احمد قاسمی بھائی کی زیر نگرانی یہ سارا عمل انجام دیتے ہیں۔ اللہ انہیں اسکا پھل عطا فرمائے۔

ہمارے ممبرز کو ممکن ہے شروع میں کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے لیکن یقیناً رفتہ رفتہ انہیں سہولت ہوتی جائے گی ان شاء اللہ۔
فورم میں ابھی کئی کام کرنا باقی ہیں، آپ کو جہاں کہیں لنک کی خرابی یا دیگر شکایات کے قابل چیزیں ملیں انہیں فوراً رپورٹ کردیں تاکہ مدیرین اور منتظمین انہیں درست کرسکیں۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ، کہ آپ مستقل ہمارے ساتھ رہے، اور اپگریڈیشن کے دوران صبر کا مظاہرہ کیا۔
امید ہے ہمارا آپ کا ساتھ اسی طرح باقی رہے گا ان شاء اللہ۔
”الغزالی“ انتظامیہ
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
ایک یہاں اگر کوئی نیا دھاگہ بناتا ہے۔ تو وہ "نیو پوسٹ" میں نظر نہیں آتے۔ اس کا کوئی حل کیا جائے۔
داود بھائی نیو پوسٹس میں نئے پیغامات نظر آئیں گے اور نیو تھریڈز میں نئے دھاگے۔
لیکن نیو تھریڈز تو وہاں نہیں ہے۔
@عامر
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
الغزالی کا لوگو ۔ ۔ ۔یا ۔ ۔ ۔ نام ۔ ۔ ۔ کہیں پر نظر نہیں آ رہا ہے ۔ ۔ ۔ سیدھے جانب ۔ ۔ xen foro کی جگہ پر اگر لوگو یا نام آئے تو بہتر ہے ۔ ۔ ۔
 

عامر

وفقہ اللہ
رکن
کچھ جگہوں پر ابھی بھی سائز بہت چھوٹا ہے مثال کے طور پر پوسٹ بِٹ اور پوسٹ کی باٹم میں شکریہ اور جو دوسرے بٹن ہیں
Font size bada kardiya hain abhi dekhiye......

Firhaal urdu editer integration ka problem araha hain so agar aap kuch karsakte hain then please kardijiye......

Thank You......
 
Last edited:

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
الغزالی کا لوگو ۔ ۔ ۔یا ۔ ۔ ۔ نام ۔ ۔ ۔ کہیں پر نظر نہیں آ رہا ہے ۔ ۔ ۔ سیدھے جانب ۔ ۔ xen foro کی جگہ پر اگر لوگو یا نام آئے تو بہتر ہے ۔ ۔ ۔
شکریہ نور محمد بھائی!
بڑے دنوں بعد تشریف لائے ہیں۔ :)
یہ نوٹ کرلیا گیا تھا۔
بنالیا گیا تھا، اب فائنل ہورہا ہے۔
شکریہ۔ جزاک اللہ
 
Top