تمام فائلز کو ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
Securely-File-Shredder.jpg

جب آپ اپنے کمپیوٹر سے فائلز ڈیلیٹ کرتے ہیں تو درحقیقت یہ سسٹم سے مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں ہوتیں۔ چاہے آپ اپنا ری سائیکل بِن کلیئر کر دیں یہ پھر بھی ری کور کی جا سکتی ہیں۔ ایسی فائلیں جنھیں آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے سسٹم سے ڈیلیٹ کر دینا چاہیں ان کے لیے آپ کو شریڈر درکار ہو گا۔ ایسا شریڈر جو فائلوں کو مکمل بھروسے کے ساتھ ڈیلیٹ کرے۔
اس کام کے لیے سیکیوریلی (Securely) مفت دستیاب ہے۔ اس شریڈر پروگرام سے آپ فائلوں کو اس طرح ڈیلیٹ کر سکتے ہیں کہ پھر کبھی ان کا کوئی سراغ آپ کے سسٹم سے نہیں ملے گا۔ فائلوں کو اس طرح مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کے لیے اس میں چار موڈ موجود ہیں۔ جن کو اگرچہ بدلنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ اس کا ڈیفالٹ موڈ ہی کافی ہے۔ جن فائلوں سے جان چھڑانی ہے ڈریگ کرتے ہوئے اس پر ڈراپ کر دیں، باقی کام اس پر چھوڑ دیں۔

مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ
ڈاؤن لوڈ کریں
Securely

بشکریہ: کمپیوٹنگ​
 
Last edited:

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
شکریہ داود بھائی۔
عموماً ہم میموری کارڈز وغیرہ فارمیٹ کرکے دوسروں کو دے دیتے ہیں پھر وہ سارا ڈیٹا ریکور کرلیا جاتا ہے۔ اور پھر کوئی راز ، راز نہیں رہتا۔ بہتر ہے ایسے سوفٹس کا استعمال کیا جائے۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
لفظ ڈاؤن لوڈ کے نیچے جو سیکیوریلی لکھا ہے اس پر کلک کرکے آپ ڈاؤن لوڈ کرسکتی ہیں۔
ایک بات کی وضاحت کردوں یہ سافٹ وئیر صرف میموری کارڈ،ہارڈ ڈسک وغیرہ پر کام کرتا ہے اگر آپ براہ راست موبائل لگالیں تو یہ وہاں سے ڈیلیٹ نہیں کرے گا،کیونکہ موبائل کی اپنی سیکورٹی ہوتی ہے، اگر موبائل سے کرنا چاہیں تو اس کا الگ طریقہ ہوگا۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
شاید شروع میں اس کا تجربہ کیا تھا ہارڈ دسک سے اس سوفٹ وئیر سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکور نہیں ہوتا
اگر ویسے آپ ڈیٹا ڈیلیٹ کرلیں تو تقریبا تمام ڈیتا واپس آجاتا ہے
 
Top