میرا تعارف

میاں جی

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم!
سب سے پہلے آپ سب کو یہ بتا دوں کہ مجھے تعارف بیان کرتے ہوئے ہمیشہ سے ہی الفاظ کی کمی محسوس ہوئی ہے شائد اسکی وجہ سے ہی مجھے اس سے سخت الجھن محسوس ہوتی ہے بہرحال اپنا تعارف یہاں آپ کے سامنے کچھ یوں بیان کرتا ہوں ملاحظہ فرمائیں:
میرا نام میاں محمد اشفاق ہے عمر 28 سال پچھلے 3 سال سے سعودی عرب میں روزی کی تلاش میں مقیم ہوں نیٹ سے وابستگی تو سن 2000 سے ہی ہے مگر ابھی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ،تعلیمی کارکردگی بتانے کے قابل نہیں اردو ادب سے لگاو ہے شائد اسکی وجہ میری وطن سے دوری ہے فورم کے لحاظ سےاردو نامہ فورم میں کبھی کبھار دی گئی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کرتا ہوں اور خود کی بنائی ہوئی اردو کتابوں کی ایک لائبریری ویب سائٹ کو چلانے کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک میڈیا واچ نامی ویب سائٹ بھی چلانے کی کوشش کر رہا ہوں بس جی یہ ہے میرا تعارف۔ الغزالی فورم پر کچھ معلومات ڈھونڈھتا ہوا آیا اچھا لگا اسلئے رجسٹر ہو گیا امید ہے مجھے یہاں سے بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا
والسلام
میاں محمد اشفاق
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!

محترم @میاں محمد اشفاق صاحب آپ کا تعارف پڑھ کر دلی خوشی ہوئی ۔ اور آپ کا شکریہ کہ آپ نے اراکین الغزالی کو اپنا خصوصی تعارف نامہ پیش کیا۔
ہمیں امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
آپ کو ہمیشہ الغزالی پر خوش آمدید
والسلام!
 
Top