الغزالی دار الافتاء اپڈیٹ

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الغزالی دار الافتاء ایک عرصہ تک تعطل کا شکار رہا ہے، اب اللہ کے فضل سے ایک راہ نکلی ہے، الغزالی انتظامیہ نے کراچی کے ایک دار الافتاء سے رابطہ کیا ہے۔ آئندہ ان شاء اللہ یہاں آنے والے استفتاءات کو وہاں فارورڈ کردیا جائے گا اور ان شاء اللہ فتویٰ علماء کی ایک ٹیم حل کرے گی اور اساتذہ علماء کرام کے دستخط کے بعد فتویٰ یہاں پوسٹ کیا جائے گا۔ فللہ الحمد!
ایک فتویٰ چونکہ ایک لمبے پروسس سے گزرنے کے بعد فائنل ہوتا ہے اس لیے ایک فتویٰ کا جواب کم از کم ہفتہ میں مل جایا کرے، پندرہ دن یا اس سے زیادہ بھی لگ سکتے ہیں۔
اہم اور آسان مسائل اپنی مسجد کے امام سے بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔ فتاویٰ کے جوابات یہاں مل جایا کریں گے ان شاء اللہ!
نگران اساتذہ ومفتیان کرام کے نام درج ذیل ہیں:-
مولانا نور البشر محمد نور الحق حفظہ اللہ تعالیٰ( استاذ حدیث جامعہ فاروقیہ کراچی، ومدیرِ معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ)
حضرت مولانا مفتی مسیح اللہ صاحب (استاذ ومفتی جامعہ دار العلوم کراچی)
مفتی محمد یعقوب صاحب (استاذ ومفتی جامعہ دار العلوم کراچی)
مولانا مفتی احتشام الحق صاحب، مولانا مفتی عمران حسن صاحب(اساتذہ اور مفتیان در معہد عثمان بن عفانؓ، کراچی)
ودیگر۔

آپ یہاں سوال لکھ دیں، ان شاء اللہ جواب موصول ہوجائے گا۔
آ پ سب سے دعاؤں سے درخواست!
والسلام علیکم
 
Last edited:

محمد ذیشان

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام
ما شاء اللہ تعالی ۔
عرض ہے کہ مکتبہ جبریل کا استعمال علماء کرام اور مفتیان عظام کے لیے فتاوی کی تلاش اور تحریر کے حوالے سے بہت مفید ہے ۔ اس کی مدد سے یہ حضرات اپنا بہت سا وقت بچا کر کام بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں ۔
لہذا اس کا تعارف پیش کیا جائے ان حضرات کے سامنے ۔ شکریہ
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
بہت خوب
یہ آپ نے بہت اچھا کام کیا۔ مولانا نورالبشر صاحب تو چاہتے تھے کہ ایسا کام ہو۔ لیکن کوئی ہمت نہیں کر رہا تھا۔
اور کیا معہد عثمان میں دارالافتاء بن گیا ہے یا نہیں ؟
دار الافتاء بن گیا ہے، اور الحمد للہ اس کی ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئی ہے۔
 
Top