جواب کا انتظار نماز سے متعلق استفتاء

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نماز سے متعلق استفتاء

محترم جناب مفتی صاحب
السلام علیکم
کیا فر ماتے ہیں علماء دین شرع متین۔مندرجہ ذیل مسائل کے متعلق۔
(۱) مسح علی الخفین ( اونی موزے اس قبیل کے موزوں ) کے بارے میں کیا ائمہ اربعہ میں کسی کے یہاں اس طرح کے موزوں پر مسح جائز ہے؟
(۲) کسی امام نے بالا موزوں کے قبیل سے مسح کر کے نماز کی امامت کرے ،کیا حنفی مقتدی کی نماز صحیح ہو گی؟
(۳) امام کی اقتدا میں مقتدی سے واجبات نماز میں غلطی ہونے سے کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟
(۴) عرب امارات یا اسکے علاوہ کہیں بھی کمپنی ،ائیر پورٹ وغیرہ میں با جماعت نماز کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔حسب فرصت لوگ وقفہ وقفہ سے جماعت قائم کر کے نماز پڑھتے رہتے ہیں ایسے میں پہلی جماعت کے بعد مزید جماعت نا کر نماز پڑھی جا سکتی یا نہیں۔
(۵) زید نے فرض نماز سے قبل سنت پڑھنی شروع کی ۵ منٹ بعد جماعت کی نماز شروع ہوئی جبکہ زید ابھی ۲ یا ۳ رکعت ہی پڑھ پا یا تھا ایسے میں نیت توڑ کرزید نماز جماعت میں شامل ہو یا اپنی سنت مکمل کر کے شریک جماعت ہو ؟
امید ہے جلد اور تفصیل سے جوابات عنایت فر مائیں گے ۔ المستفتی ۔ بندہ عبد الرؤف ۔بنگلور انڈیا۔
 
Top