مجھے زبردستی اتار دینا ،

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر

ٹرین میں ایک لڑکے نے ٹکٹ چیکر سے کہا

"مجھے صبح 4 بجے نوابشاہ اسٹیشن پر اترنا ہے ، پلیز مجھے جگا دینا ، اور اگر میں نہ جاگوں تو مجھے زبردستی اتار دینا ، صبح میرا انٹرویو ہے
.
.
صبح 8 بجے لڑکا جاگا تو نوابشاہ نکل گیا تھا اور حیدرآباد آ گیا تھا ،
لڑکے نے ٹکٹ چیکر کو بہت برا بھلا کہا ، گالیاں دینے لگا ،
لوگوں نے ٹکٹ چیکر سے کہا کہ یہ تم کو اتنی گالیاں دے رہا ہے اور تم چپ چاپ ہو ، کچھ کہتے کیوں نہیں
.
ٹکٹ چیکر : میں یہ سوچ رہا ہوں کہ صبح جس کو میں نے زبردستی ٹرین سے اتارا تھا وہ مجھے کتنی گالیاں دے رہا ہوگا-"
 
Top