اسد (شیر)

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
[size=x-large]شیر کی بہت سی قسمیں ہیں ۔ارسطو نے لکھا ہے کہ میں شیر کی ایک عجیب قسم دیکھی ۔جس کا رنگ سرخ تھا اور اس کا چہرہ انسان کے چہرہ کے مشابہ ،اس کی دم بچھو کی دُم کے مانند تھی ۔شاید عربی میں اسی شیر کو ''ورد '' کہتے ہیں ۔اس قسم کا ایک دوسرا شیر بھی ہے جس کی شکل گائے کی شکل سے ملتی جلتی ہے اور اس کے کالے سینگ ہو تے ہیں جو ایک بالشت کے برابر ہوتے ہیں۔ حیوانات کے ماہرین نے لکھا ہے کہ شیرنی کے بچہ دینے کا عجیب طریقہ ہے کہ شیرنی گوشت کا ایک بے حس وحرکت لوتھڑا ڈال کر تین دن تک نگرانی کرتی ہے ۔پھر شیر اس ٹکڑے میں پھونک مارتا رہتا ہے تا آنکہ اس میں روح پیدا ہوتی ہے ،بعد میں اعضا وغیرہ بننا شروع ہوتے ہیں ۔پھر وہ لوتھڑا شکل وصورت وغیرہ اختیار کر لیتا ہے اور شیرنی اسے دودھ پلا کر پرورش کرتی ہے ۔پھر یہ بچہ سات دن کے بعدآنکھیں کھول کر اس عالم کا مشاہدہ کرنے لگتا ہے ۔بچے کی نشو ونما میں تقریبا چھ ماہ لگ جاتے ہیں ۔اسی دوران بچے کو اس کے ماں باپ حیوانی تربیت دے کر خود کفیل بنا دیتے ہیں ۔
(حیوات الحیوان )
شیر کی خصوصیات
شیر بھوک کی حالت میں صبر کرتا ہے ،پانی کی حاجت بہت کم محسوس کرتا ہے یہ بھی خوبی ہےکہ دوسرے جانوروں کا شکار کیا ہوا ( جھوٹا) نہیں کھاتا۔اگر شکار کئے ہو ئے سے اس کا پیٹ بھر گیا تو بقیہ اسی جگہ چھوڑ دیتا ہے پھر دوبارہ اس پر نہیں آتا ،جب اسے شدید بھوک لگتی ہے تو بد خلق ہو جاتا ہے لیکن جب شکم سیر ہو جاتا ہے تو سُدھ جاتا ہے ،شیر کتے کا جھوٹا پانی کبھی نہیں پیتا ۔

شیر کی بزدلی:
شیر مرغ کی آواز سے گھبرا اٹھتا ہے ،سلفچی کی کھنک سے خوف محسوس کرتا ہے ،بلی کی خوفناک آواز سے بھی ڈر جاتا ہے ۔آگ دیکھنے سے حیران ہو جاتا ہے۔

تعبیر
اگر کسی کو خواب میں شیر نظر آتا ہے تو اسکی مختلف صورتیں ہو تی ہیں ،کبھی وہ ظالم وجابر کی شکل میں نظر آتا ہے ،کبھی زبر دست بہادر ،مضبوط قسم کی گرفت کر نیوالا۔ کبھی خطر ناک دشمن اور کبھی نہایت کامیاب حملہ آور کی تصویر میں آتا ہے ۔
معبرین نے لکھا ہے کہ شیر خواب میں اکثر موت کی خبر دیتا ہے (اس لئے کہ وہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے ) لیکن بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ مریض کو اسکی عافیت ،خیریت کی خبر دیتا ہے ۔
اگر کسی نے خواب مین شیر کو دیکھا کہ شیر اس کو نہیں دیکھ رہا ہے بلکہ یہ شیر کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس کی تعبیر ہو گی کہ وہ چیز سے خوف کھارہا تھا اس سے نجات مل جائیگی ،مزید اسے علم وحکمت کی دولت بھی نصیب ہو گی۔
اگر کسی نے دیکھا کہ وہ شیر کے بال یا گوشت یا اسکی ہڈی لئے ہو ئے ہے تو تعبیر دی جائیگی کہ کسی حاکم یا دشمن سے مال ودولت پا ئیگا۔
اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنی گود میں شیر کا بچہ لئے ہو ئے ہے تو خواب دیکھتے وقت اگر اسکی بیوی ''حاملہ'' تو اسے بتایا گیا ہے کہ وہ ایک لڑکے کو جنم دے گی ۔
لیکن اگر ایسا نہ ہو تو پھر اسکی تعبیر یہ ہے کہ پھر وہ کسی امیر کے بچے کی پرورش کر ے گا۔
طبی فوائد
شیخ عبد المالک بن زہیر جو کواص اشیا کے عالم ہیں کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے پورے بدن پر شیر کی چربی کی مالش کر لے تو اسکے نزدیک کوئی درندہ نہیں آئیگا اور نہ ایسے آدمی کو درندوں کے خطرات کا اندیشہ رہے گا ۔
اگر کوئی آدمی مہینے کی پہلی تاریخ میں شیر(نر) کا پتہ انڈے کے ساتھ ملا کر پی لے تو اس کے لئے عورت کی تمام گر ہیں کھل جاتی ہیں ۔
طبری نے وضاحت کی ہے کہ اگر کو ئی شخص شیر کے پتے کا سرمہ استعمال کرے تو آنکھ کی روشنی اور بینائی بڑھتی ہے ۔
شیر کے گو بر کو خشک کر کے برابر لے کر کسی شراب کے عادی کو بغیر بتائے ہوئے نوش کرادیں تو وہ شخص شراب سے اتنا متنفر ہو جائیگا کہ وہ شراب کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کر ے گا۔ (حیات الحیوان)[/size]
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
128874263115.gif
 
Top