اہل حدیث کہلانے والوں کو کھلا چیلنج !

محمد یوسف صدیقی

وفقہ اللہ
رکن
رمضان المبارک میں ہمارے اہل حدیث کہلانے والے بھائی شیطان کے قید ہوجانے کے باوجود تراویح کے مسئلہ پر انتشار پیدا کرنے سے باز نہیں آتے ،اُمت کے چودہ سو سالہ عملی تواتر کے خلاف بیس تراویح کو بدعت آٹھ کے سنت ہونے کا فتویٰ دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

آج میں اُنہیں ایک چیلنج دینے لگا ہوں اور اسکی مہلت قیامت تک آنے والے تمام نام نہاد اہل حدیث کو دیتا ہوں !

17ھ سے لیکر 1284ھ تک آباد دنیا کی صرف 12 مساجد کے نام جن میں رمضان المبارک میں آٹھ تراویح باجماعت پڑھائی گئی ہوں ،اُن مساجد کا نام بمع اُس پڑھانے والے امام کے کسی ثقہ کتاب سے نقل کر دیں (ہر صدی میں ایک مسجد اور ایک امام کا نام) تو یہ لوگ اپنے آٹھ تراویح کے دعوی میں سچے؟
اگر یہ بارہ مساجد اور ان میں پڑھانے والے بارہ اماموں کے نام پیش نہیں کر سکتے(یقینا" پیش نہیں کر سکتے) تو 17 ھ سے 1284ھ تک حرمین شریفین میں اُن 12 اماموں کے نام نقل کر دیں جنہوں نے حرمین شریفین میں آٹھ تراویح پرمضان المبارک میں پڑھائی ہوں؟(ہر صدی میں ایک امام)
 
Top