بیت بازی کا کھیل

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
نیند نہیں آتی رات بھر جاگتا رہتا ہوں
تیری ہی یادوں کے پیچھے بھاگتا رہتا ہوں

خواب میں بھی تجھے ہی دیکھتا ہوں میں
تیری ہی محبت کا راگ الاپتا رہتا ہوں
 

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
یہ سوچ سوچ کے اب نہ آئے گا پلٹ کے وہ کبھی
ٹوٹتے رہے میرے صبر کے سب پیمانے رات بھر

کچھ بیتی یادیں کچھ خواب کحچھ امیدیں بھی
ان کی کتنی نشانیاں پڑی رہیں میرے سرھانے رات بھر
 

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
لگتا تھا جیسے جھوم رہی ہو فضا تمام
کچھ ایسا قربِ یار نے سرشار کر دیا

اب خود کلامیوں کی بھی فرصت نہیں رہی
کیسا ہجومِ کار نے بیکار کر دیا
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
محمد شہزاد حفیظ نے کہا ہے:
یہ معصومیت کا کون سا انداز ہے فراز
پر کاٹ کے کہنے لگے اب تم آزاد ہو

وہ دل کا حال سنتے رہے پہلے اور پھر
ہنس کر کہا یہ گزرے زمانے کی بات ہے
نامعلوم

اب پھر ی سے
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
اررررے . .. . اس ی کا تو بائیکاٹ کرنا چاہیئے . . .

یوں تو گلشن میں تھے ہزاروں گلہائےرنگا رنگ
ہم کو تو پسند آئے فقط سادگی کے پھول


اب . . . ل سے ................
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
لو سُنی گئی ہماری، یُوں پِھرے ہیں دن کہ پھر سے
وہی گوشہِ قفس ہے، وہی فصلِ گُل کا ماتم

فیض احمد فیض

اب م سے
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
ایک تو پتہ نہیں مجھے ہی ی کیوں ملتا ہے ^o^||3

یہ عجیب شعبدہ ہے یہ عجیب ماجرا ہے
کہ جس آنکھ میں ہے شوخی اسی آنکھ میں حیا ہے
معشوق حسین اطہر ہاپوڑی


آپ کے لئے بھی " ی " لایا ہوں '@^@|||
 

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
یاد کے دَشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں
دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے مُحسن

کھو گئی صُبح کی امید اور اب لگتا ہے
ہم نہیں ہوں گے کہ جب ہوں گے اُجالے مُحسن


مغموم بھائی کی شکایت پر اب،،،،،،ن،،،سے
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
شکریہ شہزاد صاحب
شعر حاضر ہے

نشّہ ہُوں جو بسر نہ ہُوا ڈھنگ سے نوید
ہُوں وقت جو کِسی سے گُذارا گیا نہ ہو

اسی خوشی میں اب آپ کے لئے و پیش کرتا ہوں %*-{
 

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
وقت کی دھڑکن پہ رکھتا اپنے قدموں کے نشاں
چکرا رہا ہے
اڑتے پھرتے کاغذوں پتوں پروں کے درمیاں
ہنس رہا ہے



،،،،،،ٰی،،،،،، '@^@|||
 

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
یہ اچانک جو اجالا سا ھوا جاتا ھے
دل نے چپکے سے تیرا نام پکارا ھوگا

زندگی! اب کے میرا نام نہ شامل کرنا
گر یہ طے ھے کہ یہی کھیل دوبارہ ھوگا
 
Top