پی ڈی ایف فائل سائز کیسے کم کریں!

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
درس نظامی کا طالب علم ہونے کے ناطے عربی کتب سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ اکثر اوقات جس کتاب کو خریدنے کی استطاعت نہیں ہوتی، تو اسے ڈانلوڈ کرکے پرنٹ اور جلد کرنے کو ہی غنیمت سمجھتا ہوں، یا پھر ٹیب میں مطالعہ کرلیتا ہوں۔
اس تجربہ میں یہ بات سامنے آئی کہ عربی کتب چاہے 1000 صفحات ہی کی کیوں نہ ہوں، مگر سائز 10 یا 12 م ب سے زیادہ نہیں ہوتا۔ اس کے مقابلے میں اردو کی کتب کا سائز بہت بہت بہت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مثلا 500 صفحات کی کتاب ہو تو سائز ہوگا 150 م ب۔ ایک کتاب 450 م ب کی بھی ملی۔
تو پھر اس کے بارے میں پڑھنا شروع کیا۔ مختلف چیزیں سامنے آئیں۔ اطلاعاً عرض ہے کہ فی الحال مجھے قابلِ ذکر کامیابی نہیں ملی، لیکن بہر حال معمولی کامیابی ضرور ہوئی ہے۔ اس کے بارے میں یہاں لکھ رہا ہوں تاکہ ریکارڈ رہے، اور اگر احباب اس پر کام کرنا چاہیں تو انہیں شروع سے نہیں کرنا پڑے۔

پی ڈی ایف سائز کم کرنے کے لیے بہت سے ٹول ہیں پر کبھی آزمانے کا اتفاق نہیں ہوا۔
، http://convert.neevia.com/pdfcompress/ www.smallpdf.com
ایک ٹول فری پی ڈی ایف کمپریسر ہے جس کی کارکردگی زیرو یا پھر زیرو کے آس پاس ہے۔شاید اس میں کچھ بہتری مالکان لے آئیں۔

ایک سوفٹویئر پی ڈی ایف شِرِنک ہے۔ مجھے یہ سب سے زیادہ پسند آیا۔ سائز میں مناسب فرق آجاتا ہے، 779 صفحات کی156 م ب کی فائل کو 50 م ب تک لایا ہے بغیر کسی داغ دھبے اور امیج کوالٹی لاس کے۔ لیکن اس سے زیادہ چھیڑو تو کوالٹی متاثر ہوتی ہے۔ اور ظاہر ہے ہمیں 10 م ب تک آنا ہے۔ اس لیے مزید تلاش جاری ہے۔


ایک اور ایپ سِوِسٹا (Cvista) کے نام سے ہے۔ کارکردگی اچھی ہے۔ پی ڈی ایف شِرِنک کی طرح لیکن اتنی نہیں جتنی ہمیں چاہیے۔ یعنی کم سائز میں موزوں کوالٹی۔یہ سوفٹ انٹر فیس سے کافی پرانا لگتا ہے، بلکہ ہے۔ شاید ونڈوز 98 کا یا پھر ایکس پی کا۔ لیکن کارکردگی نوٹسیبل ہے۔یہ غالبا ایک جگہ ٹورینٹ میں دستیاب ہے، 10 م ب کے 12 پارٹس میں۔ وقت ملے تو اسے میڈیا فائر پر اپلوڈ کردوں۔ اس کی ایک بات یاد رہے کہ کریک کرنے کے بعد بھی ہر پیج کے نیچے کی جانب اپنے نام کا واٹر مارک چھوڑتا ہے، مگر یہ مارک اتنا نمایاں نہیں ہوتا۔ البتہ بعض صفحوں میں نیچے سے کچھ اوپر اپنا لوگوں چھاپ دیتا ہے جس سے متن پڑھنا دشوار ہوجاتا ہے۔
ایک جگاڑی طریقہ بھی ہے۔ پہلے پی ڈی ایف کو ایکسپورٹ ٹو امیجز کریں اور پھر فوٹوشاپ میں آٹومیٹ بیچ کے ذریعے تمام امیجز کو ریسائز کرکے دوبارہ پی ڈیا یف بنائیں۔ اس میں زیادہ سے زیادہ کامیابی مذکورہ فائل کو 50 تک لانے میں ہوئی ہے۔ اس سے زیادہ یا تو ہوتی نہیں ہے یا پھر ریزو لوشن سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

ایک آخری طریقہ ایڈوبی ایکروبیٹ پرو کے ذریعے بھی ہے۔ کہ فائل اس میں اوپن کریں اور پھر فائل میں جا کرSave as other میں جائیں اور یہاں سے Reduce pdf file size پر کلک کریں۔اس طریقے سے بھی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ یعنی 30 م ب کی فائل 17 م ب تک آئی ہے۔ بعض اوقات یہ بھی احسان کردیتا ہے۔ یعنی 17 م ب کی فائل کو 16 م ب۔ : پ

ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اب ٹھہرتی ہے دیکھیے جاکر نظر کہاں

اپڈیٹ:

ایک اور ٹول آرپے لِس (Orpalis) ہے۔اس کا فری ورژن یہاں دستیاب ہے۔میری تلاش یہاں آکر ختم ہوگئی ہے۔ اس ٹول کو ایویں سمجھا لیکن اس نے کام کردکھایا۔ 156 م ب کی فائل کو 10 م ب، اور نو امیج کوالٹی لاس۔ ہے نا کمال!۔ مفت ورژن کو انجوائے کریں۔

اور طریقہ کار آسان ہے۔ اگر کسی قسم کی دشواری ہو تو یہاں لکھ لیجیے۔​
 
Last edited:

qureshi

وفقہ اللہ
رکن
PearlMountain Image Converter
mihandownload.com
downloadha.com
examdownload.com
اس پر ایک ساتھی نے کام کیا ہے ،اس نے بتا یا کہ بہت اچھا اسکا رزلٹ ہے۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
PearlMountain Image Converter
mihandownload.com
downloadha.com
examdownload.com
اس پر ایک ساتھی نے کام کیا ہے ،اس نے بتا یا کہ بہت اچھا اسکا رزلٹ ہے۔
پرل ماؤنٹین امیج کنورٹر کو میں نے دیکھا ہے، وہ بات نہیں ہے، جو آرپالِس میں ہے۔
سراہنے کے لیے شکریہ
 

qureshi

وفقہ اللہ
رکن
پرل ماؤنٹین امیج کنورٹر کو میں نے دیکھا ہے، وہ بات نہیں ہے، جو آرپالِس میں ہے۔
سراہنے کے لیے شکریہ
اچھا آپ کو تو معلوم ہے کہ میں پی ڈی ایف بکس بناتا ہوں ،بلاگ بھی ہے ،
میں نے ڈون لوڈ کیا وہ کی مانگ رہا ہے ،ذرا لنک اور طریقہ بھی سمجھا دے ۔کیونکہ میں آج کل آثار محمد ٌؒ اور آثار ابو یوسفؒ پر کام کر رہا ہوں
ْجلد اپ لوڈ ہو جائے گی ،آپ ذرا تفصیل سے ہو سکے تو سکرین شارٹ بھی دےدے
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
قریشی بھائی معذرت! میں کچھ عرصے تک ذرا مصروف ہوں۔ شاید وقت نہ نکال پاؤں۔ آپ اس سوفٹویئر کی سیٹنگز میں جاکر مختلف dpi آزمائیں، مثلاً 72 کرکے دیکھیں اگر ریزلٹ صحیح آرہا ہے تو ٹھیک، ورنہ 5 -10 بڑھاکر دیکھیں۔
اچھا آپ کو تو معلوم ہے کہ میں پی ڈی ایف بکس بناتا ہوں ،بلاگ بھی ہے ،
میں نے ڈون لوڈ کیا وہ کی مانگ رہا ہے ،ذرا لنک اور طریقہ بھی سمجھا دے ۔کیونکہ میں آج کل آثار محمد ٌؒ اور آثار ابو یوسفؒ پر کام کر رہا ہوں
ْجلد اپ لوڈ ہو جائے گی ،آپ ذرا تفصیل سے ہو سکے تو سکرین شارٹ بھی دےدے

قریشی بھائی معذرت! میں کچھ عرصے تک ذرا مصروف ہوں۔ شاید وقت نہ نکال پاؤں۔ آپ اس سوفٹویئر کی سیٹنگز میں جاکر مختلف dpi آزمائیں، مثلاً 72 کرکے دیکھیں اگر ریزلٹ صحیح آرہا ہے تو ٹھیک، ورنہ 5 -10 بڑھاکر دیکھیں۔
 

qureshi

وفقہ اللہ
رکن
آپ کا بہت بہت شکریا بھائی بھائی۔آپ نے سیکنر سوفٹویر کے سلسسلہ میں مدد کی تھی اور اب بھی آپکا شکریا
 
Top