احادیث نبوی میں شیرکا تذکرہ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
احادیث نبوی میں شیرکا تذکرہ​
ابن سبع السبتی نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سےا ایک واقعہ نقل فرمایا ہے کہ ایک مرتبہ کسی سفر میں تشریف لے جارہے تھے تو گزر ایک ایسی جماعت پر ہوا جو سُستا رہی تھی ۔ آپ نے ان لوگوں سے ان کی خیریت معلوم کی ۔فرمایا کیا تم لوگوں کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آگیا ہے ۔انہوں نے جواب دیا کہ یہاں راستہ میں ایک شیر پڑتا ہے جس نے لوگوں کو خوف ودہشت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔یہ سن کر آپ سواری پر سے اترے اورشیر کے قریب جاکر اس کے کان پکڑکر راستے سے ہٹادیا ۔پھر فرمایا کہواقعی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےتیرے بارے میں بالکل سچ فرمایا کہ واقعی تجھ کو ابن آدم پر ان کے ڈرنے کی وجہ سے مسلط کر دیا گیا ہے اگر ابن آدم سوائے اللہ کے لاوہ کسی سے خوف نہ کھاتا تو وہ اپنے معاملات میں کسی پر بھروسہ نہ کرتا ۔ (شفاء الصدور )
عبد الرحمٰن بن آدم سے مروی ہے کہ ابن آدم اللہ کی طاقت اور قدرت پر کامل یقین رکھتا ہوتا تو پھر وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی پر بھروسہ نہ کرتا اور اپنے معاملات ومشکلات میں کسی اور پر توکل نہ کرتا (ابو داؤد)
 
Top