موٹاپے پر کنٹرول کیلئے چائے پیا کریں

سیما

وفقہ اللہ
رکن
ٹوکیو ۔ جاپانی ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں بتایا ہے کہ باقاعدگی سے چائے پینے والے افراد موٹاپے کا شکار ہونے سے بچے رہتے ہیں۔ کوبے یونیورسٹی جاپان کے شعبہ ریسرچ کے ماہرین نے چوہوں پر کی گئی تحقیق کی روشنی میں بتایا ہے کہ سبزچائے اورکالی چائے(بلیک ٹی) پینے والوں میں وزن بڑھانے اور پیٹ موٹا کرنے والے اجزا کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان چوہوں کو پہلے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کوچکنائی والی غذا 14 ہفتوں تک کھلائی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو نارمل غذا دی گئی ۔ بعدازاں ان کے مزید گروپ بنائے گئے اور کچھ کو سبزچائے اورکچھ کو کالی چائے پلائی جاتی رہی جس سے ثابت ہوا کہ دونوں طرح کی چائے جسم میں کلیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے ' ہائی بلڈ گلوکوز اور انسولین کوکنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔[/color].
 
Top