اُڑنے والی حیرت انگیز گاڑی تیار

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
news-1414694178-1797.jpg

ویانا(نیوزڈیسک)1928ءمیں موٹرکاروں کے بانی ہینری فورڈ نے کہا تھا کہ میرے یہ الفاظ نوٹ کر لو، مستقبل میں جہاز اور کار کا مجموعہ آ رہا ہے، اس وقت اس کی اس بات کو لوگوں نے ہنسی میں اڑا دیا تھا، لیکن اب اس کی وہ بات سچ ثابت ہوئی ہے کیونکہ اب اڑنے والی ایک کار کا انکشاف ہوا ہے جس کو چلانے والا ٹریفک جام سے بچنے کے لئے اسے آسمان کی بلندیوں پر لے جا سکتا ہے۔ اس وہیکل کو سڑک پر چلانے کے ساتھ ساتھ جہاز کی طرح آسمان پر اڑایا بھی جا سکتا ہے اور کسی بھی ہوائی اڈے پر اتارا جا سکتا ہے اس کار کو ایک سلاوکیئن کمپنی نے ایجاد کیا ہے۔ اس کار کا نام ایرو موبل تھری ہے جسے ویانا میں ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس میں پیش کیا گیا ہے ۔اگر اسے زمین پر بطور کار چلایا جائے تو اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار100میل فی گھنٹہ ہے لیکن بطور ہوائی جہاز اس کی رفتار بڑھ کر124 میل فی گھنٹہ وہ جاتی ہے۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
خوب شیئرنگ ہے۔
خیر ویڈیو تو نہ دیکھ سکا البتہ یہ دعا ضرور ہے خدا اسی اُڑن کھٹولہ سے ارمانوں کے اُس پار ،پریوں کے دیس میں پہنچائے جہاں کوئی تو انتظار کر رہا ہے۔شکریہ اچھی شیئرنگ ہے
اے بسا آرزو کہ خاک شد :)
 
Top