کلونجی کے تیل کے فوائد

Baab-Ul-Islam

باب الاسلام
رکن
کلونجی کے تیل استعمال کرنے فوائد
اٍستھما۔
اٍستھما کیلئے دس قطرے کلونجی کا تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں مکس کرکے دن میں دو بار پئیں۔ ایک مرتبہ صبح نہار منہ اور رات کھانے کے بعد۔ چالیسں دن تک اِسے پینے سے مثبت نتائج آئیں گے۔

ناک سے خون نکلنا۔
عام طور پر گرمیوں کے موسم میں بچوں کے ناک سے خون نکلنے لگ جاتا ہے اْسے روکنے کیلئے ایک سفید کاغذ کو جلا کے راکھ بنا لیں اور اس راکھ میں دو قطرے کلونجی تیل کے مکس کریں اور اسے ناک میں لگائیں۔

جسم کا جلا ہوا حصہ۔
اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر یہ مرہم لگائیں۔ پانچ گرام کلونجی کا تیل، تیس گرام زیتون کا تیل، پندرہ گرام Calamus اَسّی گرام مہندی کے پتے باہم ملا کے مرہم بنا لیں اور اِسے متاثرہ جلے ہوئے حصے پر لگائیں۔

سینے کی جلن اور معدے کی گرانی۔
آدھا چائے کا چمچ کلونجی کے تیل کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں ڈال کے دن میں دو مرتبہ پئیں۔ تین دن تک پینے سے سینے کی جلن اور معدے کی گرانی میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔

کھانسی اور ریشہ۔
کھانسی اور ریشہ کو کنٹرول کرنے کیلئے تھوڑے سے کلونجی کے تیل میں دیسی گھی اور تھوڑا سا نمک مکس کریں اس سے گلے اور سینے پر دن میں ایک بار مالش کریں۔ آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل روزانہ صبح کے وقت لینا بھی فائدہ مند ہے۔

قبض۔
قبض کے خاتمے کیلئے دس قطرے کلونجی کے تیل، ایک چائے کا چمچ کسٹر آئل کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں ملا کے پئیں۔

سر میں خشکی۔
دس گرام کلونجی کا تیل، تیس گرام زیتون کا تیل اور تیس گرام مہندی پاؤڈر مکس کریں۔ اِسے ہلکا سا گرم کریں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تو سر کی جلد پر لگائیں۔ ایک گھنٹہ بعد شمپو سے اچھی طرح دھو لیں۔

ذیابیطس۔
ایک کپ کالی چائے میں ایک چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ڈالیں اور اِسے دن میں دو بار استعمال کریں صبح کے وقت اور رات سونے سے پہلے۔ اِسے چالیسں دن تک مسلسل استعمال کرنے کے بعد تھوڑی مقدار میں میٹھا کھا کے شوگر لیول چیک کریں۔ اگر نارمل ہو تو اس نسخہ کا استعمال بند کر دیں۔

کان کا انفیکشن۔
کان کا انفیکشن کیلئے کلونجی کا تیل اور زیتون کا تیل برابر مقدار میں لیں اور اِسے نیم گرم کرکے کان میں چند قطرے ڈالیں۔ اس سے درد میں افاقہ ہو گا۔

بخار کا علاج۔
بخار کے علاج کیلئے آدھا کپ پانی میں آدھا لیموں کا رس، آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کرکے دن میں دو بار پئیں۔ اِس کا استعمال اْس وقت تک جاری رکھیں جب تک بخار ٹھیک نہ ہو جائے۔

تروتازہ چہرہ۔
چہرے کی تروتازگی کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت کارآمد ہے۔ ایک بوتل میں تین کھانے کے چمچ شہد، آدھا کھانے کا چمچ کلونجی کا تیل اور آدھا چائے کا چمچ زیتون کا تیل مکس کریں اور اِسے دن میں دو بار اپنے چہرے پر لگائیں۔ چالیسں دن تک استعمال جاری رکھیں۔

بالوں کا گِرنا اور عمر سے پہلے سفید ہونا۔
آجکل بہت سے لوگوں کو بالوں کا گِرنا اور عمر سے پہلے سفید ہونا جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ اس کا ایک مؤثر حل کلونجی کا تیل ہے۔ پہلے لیموں کا رس سر کی کھال پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد بالوں کو شیمپو کر لیں۔ جب بال خشک ہو جائیں تو کلونجی کا تیل بالوں کی جڑوں میں لگا لیں۔ چھ ہفتے تک یہ عمل جاری رکھیں۔

سر کا درد۔
سر کے درد سے نجات کیلئے جس وقت درد ہو رہا ہو کلونجی کے تیل سے پیشانی اور کان کے اطراف مساج کریں۔ اگر آپ پھر بھی بہتر محسوس نہ کریں تو آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل دن میں دو بار لیں۔

ہارٹ اٹیک۔
ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کیلئے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کے تیل کو ایک کپ بکری کے دودھ میں شامل کرکے دن میں دو بار استعمال کریں۔ یہ نسخہ چربی کو پگھلا کے دل کی شریانیں کھولنے میں مدد کر تا ہے۔ بہتر نتائج کیلئے چکنائی سے پرہیز کریں۔ دس دن تک دن میں دو بار لیں اور پھر استعمال ایک بار کر دیں۔

جوڑوں کا درد۔
جوڑوں کا درد نا قابلِ برداشت درد ہوتا ہے۔ اس کیلئے یہ نسخہ تیار کریں۔ ایک چائے کا چمچ سفید سرکہ، دو چائے کے چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل باہم ملائیں۔ دن میں دو بار ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں اور اِسی تیل سے جوڑوں پر مساج بھی کریں۔ گیس پیدا کرنے والے اجزاء سے اکیس دن تک پرہیز کریں۔

یاداشت بڑھانا۔
یاداشت کم ہونا اور بھول جانا بڑھتی عمر کے اہم مسائل ہیں۔ اپنی یاداشت کو بہتر بنانے کیلئے دس گرام پودینہ کو آدھا کپ پانی میں اْبال کے چھان لیں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کرکے دن میں دو بار پئیں۔ بیس دن تک استعمال کریں۔

میگرین۔
کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ سر کے جس طرف درد ہو اْس کی مخالف سمت ناک میں ڈالیں۔ سر کا مساج کریں اور دن میں دس قطرے کلونجی کے تیل کو میگرین سے نجات کیلئے پئیں۔

اوبیسٹی۔
اوبیسٹی پر قابو پانے کیلئے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل اور دو چائے کے چمچ شہد کو اپک کپ نیم گرم پانی میں مکس کرکے استعمال کریں۔ فرائی اور بیکری کی چیزوں سے پرہیز کریں۔

رات کی نیند۔
رات کو اچھی نیند کیلئے رات کے کھانے کے بعد آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد لیں اور پْرسکون نیند سوئیں۔

بواسیر کا علاج۔
بواسیر کے علاج کیلئے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل، ایک کپ چائے کے قہوے میں ڈال کے دن میں دو بار ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں۔ گرم تاثیر اور تیز مصالحے والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔

چہرے کے دانے اور دھبے۔
ایک کپ پائن ایپل جوس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کے دن میں دو بار لیں۔ اسے ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں۔

زْکام۔
شدید زْکام کے علاج کیلئے آدھا کپ پانی میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل اور چوتھائی چائے کا چمچ زیتون کا تیل مکس کرکے اِسے چھان لیں۔ اس مکسچر کے دو قطرے ناک میں ڈالیں۔ جلد افاقہ کیلئے دن میں دو بار استعمال کریں۔

دانت کا درد اور مسوڑوں کا پھولنا۔
آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل نیم گرم پانی میں مکس کرکے غرارے کریں۔ اس کے علاوہ متاثرہ دانتوں پر کلونجی کا تیل لگائیں یہ درد کم کرنے میں مدد دے گا۔

دماغی کمزوری۔
دماغی کمزوری دور کرنے کیلئے ایک چائے کا چمچ دیسی گھی یا دو چائے کے چمچ کریم کو دو قطرے کلونجی کے تیل میں مکس کریں ساتھ ہی ذائقے کیلئے تھوڑی سی چینی بھی ڈال لیں اور اِسے روزانہ ناشتے سے پہلے استعمال کریں۔

جلد پر سیاہ اور سفید نشانات۔
اِن کو ختم کرنے کیلئے ایک کپ سفید سرکہ میں ایک چائے کا چمچ کلونجی کا تیل مکس کریں اور رات کو سونے سے پہلے متاثرہ حصے پر لگائیں اور صبح دھو لیں۔ یہ عمل اْس وقت تک دْہرائیں جب تک چہرہ صاف اور شفاف نہیں ہو جاتا۔
 
Top