افکار قاسمی ۔ رمضان نمبر 2015

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ

الحمداللہ ثم الحمداللہ افکار قاسمی ماہ رمضان نمبر پوری آب و تاب سے جلوہ گر ہو چکا ہے جھٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا اور مکمل مطالعہ کیا دلی خوشی محسوس ہوئی . تمام اراکین افکار قاسمی کا شکریہ جنہوں نے ایک رکے ہوئے سلسلے کو دوبارہ شروع کیا اور افکار قاسمی ماہ رمضان نمبر جیسا شمارہ ہمیں پڑھنے کو دیا افکار قاسمی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے کہ جس نے ہمیں اتنا عمدہ افکار قاسمی پڑھنے کو دیا اور دعا گو ہوں اللہ تعالی افکار قاسمی کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائے اور افکار قاسمی کے اراکین کو اس کا اجر عظیم نصیب فرمائے آمین ثم آمین
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
ماشاءاللہ۔ ۔۔ افکارقاسمی رمضان نمبر کو دیکھا تو بہت خوشی ہوئ اور افکار قا سمی ٹیم حضرت قاسمی صاحب ۔ داود بھائی۔ عامر بھائی اور احمد عدیل غزالی باا لخصوص مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی انتھک محنت کی وجہ سے ہمیں ایک خوبصورت معلوماتی مضامین پر مشتمل مجلہ مطالعہ کے لیے دستیاب ہوا۔ ۔ ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم الغزالی فورم اور افکار قاسمی کودگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے آمین
 
Top