مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
تعارف
”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔
اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
اس مجموعے میں تقریباً 1080 کتابیں ،اور ساڑھے تین لاکھ (3,50,000) کے قریب صفحات ہیں۔
یہ مجموعہ ایک مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کتابیں PDF فارمیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ کو پڑھنے کے لیے آپ کے پاس پی ڈی ایف ریڈر ہونا چاہیے۔ آپ مشہور پی ڈی ایف سوفٹویئرز (مثلاً ایڈوبی ریڈر، فاکْسِٹ ریڈر یا ایس ٹی ڈی یو سافٹویئر) میں سے کوئی ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ مؤخر الذکر سائز میں چھوٹا، چلنے میں تیز اور استعمال میں آسان ہے۔
طریقہ کار
اگر آپ کے پاس WinRar سوفٹویئر ہے تو ٹھیک۔ نہیں، تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیجیے۔ ڈاؤنلوڈنگ میں آسانی کے لیے اس کے 20 حصے کیے گئے ہیں۔ ہر حصہ تقریباً 500 ایم بی کا ہے۔ سارا مواد ڈاؤنلوڈ کرکے کسی ایک فولڈر میں رکھیے۔
کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
2015-06-17%2B14_31_31-.png

جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔
Darse-Nizami.png

اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔
DarseNizami-Calibre.png

نوٹ: اس مجموعے سے صرف علمی استفادہ کرنا چاہیے۔ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا شرعاً واخلاقاً درست نہ ہوگا۔

مکمل فہرستِ کتب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ (فائل سائز 500 ک ب)
ڈاؤنلوڈ پارٹس
Part01 Part02 Part03 Part04 Part05
Part06 Part07 Part08 Part09 Part10
Part011 Part12 Part13 Part14 Part15
Part16 Part17 Part18 Part19 Part20
Part21 Part22 Part23 Part24
 
Last edited by a moderator:

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
@محمدداؤدالرحمن علی @احمدقاسمی
محترمین! اگر یہ ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرکے اگر ایک دو ڈی وی ڈیز رائٹ کرلی جائیں اور پھر جہاں بھی اہل علم احباب کے ہاں جانا وہاں ان کے کمپیوٹرز میں زبردستی کاپی کرلیا جائے تو عمدہ کام ہوجائے گا۔ کم از کم میں یہی کررہا ہوں۔ :)
اس مجموعے کی فہرست دیکھی جائے تو جامع کو خوب دعائیں دینے کو دل کرتا ہے۔ فہرست آخر میں موجود ہے۔ کم از کم فہرست ہی بندہ پرنٹ کرکے رکھ لے تو ضرورت پڑنے پر معلوم ہوسکے گا کہ یہ کتاب موجود ہے کہ نہیں۔
ممکن ہے سائز زیادہ دیکھ کر مشکل لگے لیکن اطلاعاً عرض ہے کہ ہمارے مدرسہ کے مفتیان کرام کے لیے ایک شاملہ پی ڈی ایف لائبریری ڈاؤنلوڈ کی تھی جس کا سائز قریب بہتر (72) جی بی ہے۔ :)
صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
لیپ ٹاپ سے ڈاؤنلوڈ کریں، بلکہ ڈاؤن پر لگاکر بھول جائیں۔ اس طرح پتہ بھی نہیں چلے گا اور ڈاؤنلوڈنگ ہوجائے گی۔ ورنہ 500 م ب ڈاؤنلوڈ کرنا دل مانگتا ہے، وہ بھی انٹرنیٹ یوز کرتے ہوئے تو مشکل ہی ہے۔ایک دفعہ ڈاؤنلوڈ ہوجائے تو خوب دعائیں دیں گے، ان شاء اللہ۔
 
اکبرکبیر

وفقہ اللہ
رکن
اللہ تبارک وتعالی ان کتابوں کے مصنفین اور اس قیمتی کتب خانے کے جامع اور اسے اپلوڈ کرنے والے ناشر کواسلام اور تمام مسلمانوں کی طرف سے بالعموم اور علماءوطلباء کی جانب سے بالخصوص دنیا اور آخرت میں بہترین بدلہ عطافرمائے ۔آمین
جزاکم اللہ خیرا عنی خیرا الجزاء
 
اکبرکبیر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ جل جلالہ کے فضل سے میں نےتمام فائلیں ڈاؤنلوڈ کرلی ہیں اور مکتبہ بھی الحمدللہ میرے پاس چل رہاہے
لیکن ایک مسئلہ ہے کہ بعض کتابیں تو کھل رہی ہیں اور بعض کی جگہ بالکل خالی نظر آرہی ہے
تو ایسا کیا کیاجائے کہ تمام کتابیں چل جائیں اللہ پاک ناشر کو جزائے خیر دے بڑے کام کا مکتبہ ہے
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
سب سے پہلے معذرت کہ جواب نہیں دے پایا۔
یہ تمام کام پیامبر بھائی نے کیا ہے اور اس کا حل بھی وہ ہی بتائیں گے @پیامبر بھائی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کبیر بھائی کی شکایت دور فرمائیں۔
تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
 
اکبرکبیر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم محمد داؤدالرحمن علی بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے جواب دے کر مطمئن کرلیا
اب انتظار ہے کہ پیامبر بھائی کب اس سوال کو دیکھیں گےاور اسکا جواب دیں گے
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
جزاک اللہ
پیامبر بھائی سے رابطہ ہوا ہے شاید ان کے پاس نیٹ کی کچھ خرابی ہےجس کی بناء پر جواب نہیں دے پا رہے۔ لیکن جلد آکر آپ کی شکایت دور کریں گے۔
والسلام
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ جل جلالہ کے فضل سے میں نےتمام فائلیں ڈاؤنلوڈ کرلی ہیں اور مکتبہ بھی الحمدللہ میرے پاس چل رہاہے
لیکن ایک مسئلہ ہے کہ بعض کتابیں تو کھل رہی ہیں اور بعض کی جگہ بالکل خالی نظر آرہی ہے
تو ایسا کیا کیاجائے کہ تمام کتابیں چل جائیں اللہ پاک ناشر کو جزائے خیر دے بڑے کام کا مکتبہ ہے
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم! آپ کی پسندیدگی اور رائے دہی کے لیے بہت شکریہ۔
اسی طرح کی دعائیں پانے کے لیے ہی یہ کام کیا گیا تھا، اب قیمت وصول ہوتی معلوم ہورہی ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا آپ نشاندہی کرسکتے ہیں چند ایک ایسی کتابوں کی، تاکہ انہیں اصل سے ملاکر چیک کیا جائے۔
تاخیر سے جواب دینے کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
ایک مرتبہ پھر جزاک اللہ خیراً
 
اکبرکبیر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پیامبر بھائی اولا میں آپ کا بہت مشکور ہوں کہ آپ نے اتنی محنت سے ہمیں یہ کتابیں تیا کرکے دی ہیں جن سےہم استفادہ کررہے ہیں آپ کا بہت بہت شکریہ
سچ پوچھئےتوآپکی اس محنت کابدلہ ہم نہیں دے سکتے اللہ تبارک وتعالی اپنی طرف سے اسکا آپ کو اور اپکے معاونین کو ایسا بدلہ عطا فرمائے کہ آپ حضرات دنیاوآخرت میں خوش ہوجائیں
اب آتے ہیں اپنے مسئلے کی طرف
میرے پاس یہ کتابیں نہیں کھل رہی
لغات کی کیٹگری میں سے
1)القاموس الجدید عربی سے اردو
2)القاموس الجدید اردو سے عربی
3)القاموس الوحید
4)لغات الحدیث عربی کی تمام جلدیں
5)اردولغت جھانگیر
درجہ اولی شروحات میں سے زجاجۃ العومل
درجہ ثانیہ میں سے زاد الطالبین بشری
شروحات درجہ ثانیہ 1)تحفۃ المنیر2)ضیاء النحو3)اصول الشاشی
درجہ رابعہ 1) تحفۃ البلاغۃ 2)زاد الوقایہ
درجہ خامسہ توضیح السنن کی دونوں جلدیں اردو ترجمہ آثار السنن
شروحات درجہ سابعہ 1)توضیحات جلدنمبر8 2)تحفۃ الدرر 3)عمدۃ النظر 4)ضیاء الصبیح
شروحات دورہ حدیث
تشریحات ترمذی کی سات جلدیں
TUHFA TUL ALMAEEکی آٹھوں جلدیں
تحفۃ المنعم کی تین جلدیں
تحفۃ القاری فی حل مشکلات البخاری کی تیں جلدیں

تکمیل کیٹگری میں سے
1)توضیح المیبذی2) عقود الدرر 3) زبدۃ الحواشی
شروحات تکمیل میں سے
عمدۃ الفقہ کی چار جلدیں

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس avastاینٹی وائرس انسٹال ہے تو جب مکتبہ کو کھولتا ہوں تو وہ درس نظامی
Darse-Nizami.png

کےاس آئی کن کو ختم کردیتا ہے اب مکتبہ نہیں کھلتا تو اسکا بھی حل بتا دیں کہ اگر کبھی یہ آئی کن ختم یا ڈیلیٹ ہوجائے تو مکتبہ کو کس طرح کھولا جائے
اخیر میں آپکے لیے اور الغزالی فورم کے تمام ممبران وذمہ داران کے لیے دعاہے کہ اللہ پاک آپ حضرات کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے
اور ہم سب کا خاتمہ ایمان کی حالت میں فرمائے
آمین یا رب العرش العظیم بجاہ النبی الکریم ﷺ

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ ہی عمل کی توفیق دیا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا ہے۔ جزاکم اللہ خیراً

میں نے ان کتابوں کو دیکھا ہے، دیکھنے پر معلوم ہوا ہے کہ یہ کتابیں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ دائیں طرف جہاں PDF کا لنک ہوتا ہے وہاںClick to open ہے، اس کو کلک کرنے سے وہ فولڈر کھلے گا جہاں کتاب ہوتی ہے، وہاں دیکھنے پر یہ معلوم ہوا کہ وہاں کتابیں ہیں ہی نہیں۔ اب نہ معلوم ایسا کیوں ہوا ہے؟ میں معلوم کروں گا کہ اس مجموعے کو اصل میں بنانے والے کون ہیں، تاکہ ان سے اپڈیٹڈ ورژن حاصل کیا جاسکے۔ جب وہ ورژن حاصل ہوجائے تو ان شاء اللہ اسے بھی اپلوڈ کردیا جائے گا۔
آپ کی دلچسپی قابلِ داد ودید ہے۔ ان شاء اللہ یہ ہمارے عمل کو تیز تر میں مددگار ہوگی۔ جیسے ہی کچھ ممکن ہوا تو آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

میرے پاس اواسٹ نہیں ہے، ورنہ آپ کو سکرین شاٹ سے بتادیتا۔ آپ کو یہ سوفٹویئر اواسٹ کے نظر انداز کی لسٹ میں شامل کرنا ہوگا۔اگلی مرتبہ جب آپ کھولیں گے تو اسے ڈیلیٹ نہیں کرے گا۔
ایک ٹوٹکا یہ ذہن میں رکھیں کہ اَن زپ کے بعد فوری طور پر Calible Library کے علاوہ جو تین چیزیں ہیں ان کی زِپ بنالیں۔
Calibre
Calibre Settings
Darse Nizami
یہ کل 146 م ب کا ڈیٹا ہے۔اور اگلی مرتبہ جب کھولنا چاہیں تو اسی جگہ پر اس فائل کو اَن زِپ کردیں۔اور تمام فائلز کو overwrite کردیں۔ اصل مسئلے کا حل یہ ہے کہ اواسٹ کو اسے نظر انداز کرنے کو کہا جائے۔
 
اجنبی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم!
سب دوستوں کو اس سے بہتر اور آسان حل بتاتا ہوں پیامبر صاحب سے معذرت کے ساتھ
وہ یہ ہے کہ اس بلاگ پر یہ ساری کتابیں (عربی شروحات سمیت) موجود ہیں ۔ اپنی مرضی کی کتاب ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
 
مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
تعارف
”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔
اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
اس مجموعے میں تقریباً 1080 کتابیں ،اور ساڑھے تین لاکھ (3,50,000) کے قریب صفحات ہیں۔
یہ مجموعہ ایک مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کتابیں PDF فارمیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ کو پڑھنے کے لیے آپ کے پاس پی ڈی ایف ریڈر ہونا چاہیے۔ آپ مشہور پی ڈی ایف سوفٹویئرز (مثلاً ایڈوبی ریڈر، فاکْسِٹ ریڈر یا ایس ٹی ڈی یو سافٹویئر) میں سے کوئی ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ مؤخر الذکر سائز میں چھوٹا، چلنے میں تیز اور استعمال میں آسان ہے۔
طریقہ کار
اگر آپ کے پاس WinRar سوفٹویئر ہے تو ٹھیک۔ نہیں، تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیجیے۔ ڈاؤنلوڈنگ میں آسانی کے لیے اس کے 20 حصے کیے گئے ہیں۔ ہر حصہ تقریباً 500 ایم بی کا ہے۔ سارا مواد ڈاؤنلوڈ کرکے کسی ایک فولڈر میں رکھیے۔
کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
2015-06-17%2B14_31_31-.png

جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔
Darse-Nizami.png

اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔
DarseNizami-Calibre.png

نوٹ: اس مجموعے سے صرف علمی استفادہ کرنا چاہیے۔ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا شرعاً واخلاقاً درست نہ ہوگا۔
ڈاؤنلوڈ پارٹس
Part01 Part02 Part03 Part04
Part05 Part06 Part07 Part08
Part09 Part10 Part11 Part12
Part13 Part14 Part15 Part16
Part17 Part18 Part19 Part20
Part21 Part22 Part23 Part24
السلام علیکم
پیامبر صاحب جواب نہیں، جو کام بھی کرتے ہیں، مکمل کرتے ہیں، طبیعت خوش ہو جاتی ہے، سچ مچ دعائیں نکلتی ہیں، اللہ آپ دونوں جہان میں سرخ رو فرمائے ـ
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم!
سب دوستوں کو اس سے بہتر اور آسان حل بتاتا ہوں پیامبر صاحب سے معذرت کے ساتھ
وہ یہ ہے کہ اس بلاگ پر یہ ساری کتابیں (عربی شروحات سمیت) موجود ہیں ۔ اپنی مرضی کی کتاب ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
جزاک اللہ خیراً۔ محترم اس میں معذرت کی کوئی بات نہیں۔
اس بلاگ جیسے اور بھی کئی بلاگ بندے کی نظر میں ہیں۔ جہاں روزانہ کی بنیاد پر کتب اپلوڈ ہوتی ہیں۔ یہ بلاگز ان احباب کے لئے مفید ہیں جنہیں ایک آدھ کتاب درکار ہو۔ اگر پورا مجموعہ ہی مل جائے جیسے اساتذہ کو ضرورت پڑتی ہے، یا پھر منتہی طلبہ کو اور آسانی ہوجاتی ہے۔
ڈاؤنلوڈنگ بہر حال کارے دارد ہے، ۔ہمارے الغزالی رکن @محمدداؤدالرحمن علی صاحب نے لاہور میں یہ ڈیٹا یو ایس بی سے منگوایا اور اب ساتھیوں میں تقسیم کررہے ہیں۔
جزاک اللہ خیراً
 
Last edited:

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
پیامبر صاحب جواب نہیں، جو کام بھی کرتے ہیں، مکمل کرتے ہیں، طبیعت خوش ہو جاتی ہے، سچ مچ دعائیں نکلتی ہیں، اللہ آپ دونوں جہان میں سرخ رو فرمائے ـ
حضرت جو بھی ہے آپ حضرات کی دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ توفیق دے دیتے ہیں، آپ حضرات سراہتے ہیں تو مزید توفیق کی دعا مانگتا ہوں۔ آپ سے بھی توفیق کی دعا چاہتا ہوں۔
 
Top