السلام علییکم

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مجھے یہ بتاتے ہو ئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ اب سے ہمارے فورم کے سوپر موڈریٹر محترم سرحدی بھائی ہو نگے۔تمام موڈریٹر س اپنے مسائل محترم سر حدی بھائی سے شیئر کریں۔ چونکہ محترم شاہ زاد صاحب الغزالی فتویٰ سیکشن کے موڈریٹر بنائے گئے ہیں ،محترم اعجاز الحسینی کی طویل غیر حاضری سے یہ پوسٹ خالی تھی ۔اس لئے آنمحترم کو یہ زحمت دی گئی ہے ۔
ہمیں امید ہے جناب سر حدی بھائی ہم سب کیلئے مبارک ثابت ہو نگے۔الغزالی فیملی کی طرف سے مبارک باد ۔والسلام
 

سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اُمید ہے کہ الغزالی فورم کے تمام احباب بخیر و عافیت ہوں گے
محترم قاسمی صاحب نے بندہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے لیکن بلا مبالغہ عرض کردوں کہ میں اپنے آپ کو اس عہدہ کے لیے اہل سمجھتا ہی نہیں۔ قاسمی صاحب کا حسن ظن ہے کہ انہوں نے اس نظر سے دیکھا جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ساتھ میں تمام احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ جہاں آپ اپنے مسائل کے متعلق مجھے آگاہ کریں گے اور اس کے حل کے لیے تجاویز اور مشورے ہوں گے وہیں پر عرض کردوں کہ مجھے فورم کے ایک ایک دوست کی مدد کی ضرورت ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی
اور میں اپنے آپ کو محتاج سمجھتا ہوں آپ کی قیمتی آراء اور تجاویز کے لیے۔ اُمید کرتا ہوں کہ نہ صرف فورم کو بہترین بنانے کے لیے تعاون فرمائیں گے بلکہ بندہ کے ناتواں کندھوں پر ڈالا جانے والا بوجھ اٹھانے میں میری مدد کریں گے۔
اللہ رب العزت سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں ہمیں اپنی محبت نصیب فرمائے، معاصی کی زندگی سے بچنے اور اپنے مقربین میں شامل ہونے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے۔ دین اسلام کا سچا اور پکا خادم بنائے اور نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے عین کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
جزاکم اللہ خیراً کثیراً
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top