حمد:میری معصوم دعاؤں کو الٰہی سن لے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حمد
میری معصوم دعاؤں کو الٰہی سن لے
میری مغموم صداؤں کو الٰہی سن لے

نورِ ایماں سے میرے دل کو منور کر دے
سنگریزہ ہو ں ابھی میں، مجھے گو ہر کردے

گِرنے والوں کو اٹھا پست کو بالا کر دے
ہر جگہ آج زمانے میں اجا لا کر دے

تجھ سے امید تیرا ڈر ہو الٰہی مجھ کو
پھر بنا اپنا، وفادارسپاہی مجھ کو

مجھے اسلا م ہر اک چیز سے پیارا کر دے
جان دےدوں میں،اگر تیرا اشارہ ہو جائے

میرے دشوار مراحل کو تو آساں کردے
علم کی کلیوں سے یارب!میرا داماں بھر دے

تُو عطا کر مجھے ہر وقت بھلائی کا خیال
دل میں کھٹکے نہ کسی وقت بُرائی کا خیال

نیکیوں کی مجھے تو فیق دے ہر دم یارب
دل کے زخموں کیلئے بخش دے مر حم یارب

آسرا تیرے سوا، کوئی نہیں ہے میرا
دونوں عالم میں ہے بس ایک سہارا تیرا

تیری دہلیز پہ یارب مری پیشانی ہے
تیری خاطر یہ جہاں ہے ، یہ ہوا پانی ہے

علم کے ساتھ عمل کی بھی سعادت پاؤں
میں بڑا ہو کے زمانے کی امامت پاؤں

مجھے شیطان کے رَسْتے سے بچا ائے مولا
اور قانون ِ شریعت پہ چلا ائے مولا

سر جھکا کے ترے دربار میں حاضر ہوں میں
شکر کرتا ہوں میں ہر اِکْ حال میں شاکر ہوں میں

میں گناہوں سے پسیمان ہواہوں یارب
آج پھر تجھ سے دعا مانگ رہا ہوں یارب

اپنی قدرت سے تو "سیپی" میں گو ہر پیدا کر
یعنی پھر میری دعاؤں میں اثر پیدا کر

میری معصوم دعاؤں کو الٰہی سن لے
میری مغموم صداؤں کو الٰہی سن لے​
 

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
میری معصوم دعاؤں کو الٰہی سن لے
میری مغموم صداؤں کو الٰہی سن لے
آمین
کیسی پیاری مناجات ہے! شاید دوشعر بحر میں نہیں، غالباًلکھنے میں کمی ہوگئی "مجھے "کی جگہ ہر دو مقام پر "مجھکو "آنا چاہئے
جزاک اللہ بارک اللہ تقبل اللہ
 
Top