آؤ کچھ کام کریں

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
تمام اراین اور ممبران کی خدمت میں
السلام علیکم
آپ کو معلوم ہے کہ یہ دور، نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیں الیکٹرونک دنیا میں گھسیٹ لایا ہے ،یہاں آکر معلوم ہوا کہ یہاں تمام مسالک کے اسٹال لگے ہوئے ہیں لیکن اہل سنت والجماعت دیوبندیوں کی نمائندگی نہ کے برابر ہے،اور فتاوی کے سلسلے میں تو اور بھی زیادہ افلاکیت ہے، آئیے الغزالی فورم سے ایک بڑے کام کا بیڑہ اٹھائیں ،فتاوائے احناف کی نایاب ،کمیاب اور دستیاب تمام کتابوں کو یونیکوڈ میں تبدیل کرکے اپلوڈ کریں ، اس ے لئے ہمیں درکار ہونگے:
فتاوی کی تلاش کرنے والے اہل نظر
انہیں اسکین کرکے پی ڈی ایف بنانے والے محنت کش
ٹائپ کرنے والے اہل علم
پروف ریڈنگ کرنے والے نقاد
پراجیکٹ کو دیکھنے والے نگراں
سوالناموں کو ترتیب دینے والے مرتبین
سوالناموں کو لنک بناکر تمام فتاوی کے جوابات کی نمائش کرانے والے ماہرین
انہیں اپلوڈ کرنے والے صابر علماء
کام کرنے والے حضرات کو معاوضہ دینے کا بھی نظم کیا جائے۔
یقیناً اس سے خرچ بڑھے گا ،اور کافی بڑھے گا ،اس کا حل ڈونیشن سے نکالئے،فورم پر ڈونیٹ کا نظم کریں اور اصحاب خیر کی تشکیل کرکے ادھر متوجہ کریں ۔
ہمارے ایک عالم دوست مولانا جاوید اشرف ندوی صاحب مدظلہ مدینہ منورہ میں ہیں وہ فتاوائے احناف کو ان کی مستدل احادیث سے مربوط کرنے کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اگر یہ دونوں کام ہو جائیں اور ان کا ربط بھی بن جائے ،تو انشاء اللہ انقلابی کام ہوگا۔
قدم بڑھائیں ،راہیں کھلیں گی۔
منزلیں کسی کے گھر حاضری نہیں دیتیں
راستوں پہ چلنے سے راستے نکلتے ہیں
اپنی آراء سے نوازیں ۔
والسلام
 

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
سب سے پہلا کام تو اس میں یہ ہے کہ کچھ حضرات اس کام کا بیڑہ اٹھانے والے آگے آئیں،
پھر ان کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی،
میں رضاکارانہ طور پر اس کام کے لئے خود کو پیش کرتا ہوں
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اس پرو جیکٹ کی ذمہ داری حضرت والا کو دیدی جائے جسے چاہیں اپنی ٹیم کیلئے منتخب کر لیں۔رہ گئی معاوضہ کی بات اس کے بارے میں بعد میں بات کی جائے گی۔اب تک ہم نے کسی سے ڈونیشن نہیں لیا ہے ۔
 

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
اگر سبھی حضرات رضاکارانہ طور کام کریں تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں، بات یہ ہے کہ کام ہونا چاہئے.میں اس پروجیکٹ میں شریک رہونگا ذمہ داری کسی تکنیکی ماہر کو سونپ دیں. اگر اشماریہ جی، داؤد الرحمن صاحب، پیامبر صاحب. یا یوسف صاحب میں سے کوئی ہو تو زیادہ مناسب ہوگا.
 
Last edited:

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس کام میں شمولیت نہیں اختیار کر سکتا۔ البتہ دعا ضرور کر سکتا ہوں۔
دیگر اراکین کی آراء کا انتظار کرتے ہیں۔
حضرت اس کام کو ایسے ہی لوگ درکار ہیں جو عدیم الفرصت ہوں، میرے حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی کا فرمانا ہے کہ خالی آدمی کچھ نہیں کرسکتا "سوا کام کو پینڈنگ ڈالنے کے، مجھے لگتا ہے سب سے کام کے آپ ہی ثابت ہونگے، انشاء اللہ.@احمد قاسمی صاحب! ذرا ادھر
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت اس کام کو ایسے ہی لوگ درکار ہیں جو عدیم الفرصت ہوں، میرے حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی کا فرمانا ہے کہ خالی آدمی کچھ نہیں کرسکتا "سوا کام کو پینڈنگ ڈالنے کے، مجھے لگتا ہے سب سے کام کے آپ ہی ثابت ہونگے، انشاء اللہ.@احمد قاسمی صاحب! ذرا ادھر
حضرت آپ پیشوائی فرمائیں دیکھئے قافلہ خود ہی بنتا چلا جائے گا ۔ مولانا اشماریہ انشاء اللہ بڑھ چڑھ کے حصہ لیں گے ۔
 

اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
میں ان شاء اللہ جس قدر ہوسکے گا حصہ لوں گا۔
لیکن ظاہر ہے کمپوز وغیرہ نہیں کر سکتا۔ البتہ جامعہ کے کمپوز شدہ جو فتاوی ہاتھ آئیں گے وہ ان شاء اللہ ضرور جمع کروں گا۔
 

اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
اس پرو جیکٹ کی ذمہ داری حضرت والا کو دیدی جائے جسے چاہیں اپنی ٹیم کیلئے منتخب کر لیں۔رہ گئی معاوضہ کی بات اس کے بارے میں بعد میں بات کی جائے گی۔اب تک ہم نے کسی سے ڈونیشن نہیں لیا ہے ۔
یہ ڈونیشن والا معاملہ واقعی خراب ہے۔ اور اگر کم از کم کمپوزر کو تنخواہ نہ دی جائے تو کچھ مستقل کچھ بھی کمپوز نہیں ہوگا۔ بہر حال اسے ہم بعد میں دیکھ سکتے ہیں۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
یہ ڈونیشن والا معاملہ واقعی خراب ہے۔ اور اگر کم از کم کمپوزر کو تنخواہ نہ دی جائے تو کچھ مستقل کچھ بھی کمپوز نہیں ہوگا۔ بہر حال اسے ہم بعد میں دیکھ سکتے ہیں۔
مولانا ٹیم بنا ہی ڈالئے ۔مولانا مظاہری صاحب کو اس کا نگراں مقرر کر دیجئے کچھ نہ ہو گا تو بھی اللہ تعالیٰ کے دربار میں حُسن نیت کی حاضری لگ جائے گی۔ سر دست میرے پاس مدرسہ ریاض العلوم کے فتاویٰ کی پہلی جلد انپیچ میں موجود ہے اس سے شروع کرتے ہیں ممکن اور جلد انپیچ میں مل جائیں ۔ کمپوز ایک صفحہ کریں گے ۔میں ٹائیپنگ کیلئے حسب فرصت تیار ہوں انشاء اللہ ۔
 

اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
مولانا ٹیم بنا ہی ڈالئے ۔مولانا مظاہری صاحب کو اس کا نگراں مقرر کر دیجئے کچھ نہ ہو گا تو بھی اللہ تعالیٰ کے دربار میں حُسن نیت کی حاضری لگ جائے گی۔ سر دست میرے پاس مدرسہ ریاض العلوم کے فتاویٰ کی پہلی جلد انپیچ میں موجود ہے اس سے شروع کرتے ہیں ممکن اور جلد انپیچ میں مل جائیں ۔ کمپوز ایک صفحہ کریں گے ۔میں ٹائیپنگ کیلئے حسب فرصت تیار ہوں انشاء اللہ ۔
حسن نیت موجود ہے لیکن بغیر ریسورسز اور ان کی تعیین کے کام مینیجمنٹ کے اصول کے خلاف ہے۔
سب سے پہلے یہ طے کرنا ہے کہ ہمیں کتنے کام کرنے ہیں؟
ان کے لیے کتنے افراد لازمی درکار ہیں؟
ہمارے پاس کتنے افراد کم از کم موجود ہیں؟

@مظاہری صاحب آپ نگران بھی ہیں اور اس منصوبے کے خالق بھی۔ آپ سے زیادہ کوئی اس منصوبے کی گہرائی میں نہیں اتر سکتا۔ اس لیے ٹیم آپ خود بنائیے۔ میں معاونت کے لیے حاضر ہوں۔
سر دست ان تین سوالات کا جواب تلاش کرنا ہے۔
@احمدقاسمی بھائی! اس کے لیے ایک شاندار قسم کے اعلان کی ضرورت ہے۔ الفاظ علمی بھی ہوں اور کام اتنا آسان ظاہر ہو کہ کسی کو بوجھ نہ محسوس ہو۔ اگر آپ یہ کر دیں تو بہت اچھا ہوگا۔
یہاں پوسٹ کر دیجیے ہم اس پر رائے دہی کر لیتے ہیں۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اعلان کی یوں ضرورت نہیں کہ ہم گنتی کے چند لو گ ہیں۔ اور سب اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں ۔ باقی جن تین امور کی طرف آپ نے اشارہ فر مایا اس پر رائے دی جائے ۔اب خالق منصوبہ ( مولانا مظاہری صاحب) شاندار قسم کے اعلان اور ٹیم کا انتخاب ۔وغیرہ کے بارے میں لکھ سکتے ہیں کیونکہ اس منصوبہ کے سارے خد وخال حضرت ہی کےذہن میں ہو نگیں۔
 
Last edited:

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
میری رائے ہے کام کو فی الحال بڑے پیمانے پر شروع نہ کیا جائے۔
ایک آدھ پروجیکٹ ذاتی طور پر کرلیا جائے پھر کام کو بڑھایا جائے۔

اگر ہم استفادے کو عام کرنا چاہیں تو میرے پاس بھی ایک رائے موجود ہے اور اس کام کو کرنے کے لئے ہمیں کچھ زیادہ مہارت بھی نہیں چاہئے ہوگی۔
بندہ پہلے معہد عثمان بن عفان (شیخ الحدیث حضرت مولانا نور البشر صاحب کے ادارے)میں تھا ۔ وہاں یہ پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ صرف چار فتاویٰ ہی پوسٹ ہوئے تھے، فیس بک پر بھی اچھی پذیرائی مل رہی تھی کہ کچھ وجوہات کی بنا پر بندہ کو مستعفی ہونا پڑا۔ اگر الغزالی کے زیرنگرانی ایک آنلائن دار الافتاء بنایا جائے۔ اور وہاں اکابرین کے فتاویٰ اپلوڈ کیے جاتے رہیں۔
جو نئے فتاویٰ آتے جائیں ان کے لئے احباب کسی دار الافتاء کا تعین کرلیں اور وہاں سے فتویٰ وصول کرکے پیسٹ کرتے جائیں۔
عزت مآب طاہر القادری صاحب ایک فتویٰ کی ویب سائٹ چلاتے ہیں جہاں کے فتاویٰ پڑھیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے مثلایہ کہ شراب اور خنزیر کی دوکان پر مسلمان کے لئے نوکری کرنا جائز ہے، وغیرہ۔

لیکن بات وہی ہے شروع کرنا مشکل نہیں، کرتے رہنا کارے دارد ہے۔ اور ریسارسز کیا ہوں؟
 

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
بات تو آنجناب کی درست ہے، یقینا کسی کام کو شروع کرنا آسان ہے "لیکن جاری رکھنا مشکل، اسکے باوجود میری رائے یہ ہے کہ آگے والے مشکل کام کے خوف سے اگر ہم پہلے والا آسان کام بھی چھوڑدیں تو کوئی کام ہوگا ہی نہیں.
ممکن ہے کل کو کوئی دوسرا اللہ بندہ اسے جاری رکھنے والا آجائے "
دوسری بات " ہمارا مقصد فتاوی کی جمع وتدوین نہیں بلکہ مدون اور معتمد فتاوی کو ڈیجٹلائز کرنا ہے، تمام متداول فتاوی کو بتدریج یونیکوڈ بناکر اپلوڈ کرنا، اور اسے عام کرنا،
اب ہمیں ضرورت ہے رضاکار کمپوزرس کی، جو فتاوی کو کمپوز کریں،
قدم بڑھائیے؛
 
Last edited:

اکبرکبیر

وفقہ اللہ
رکن
اللہ تعالی آپ حضرات کی نیک نیتوں کواپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔اور آپ حضرات نے جس کام کے کرنے کاارادہ کیا ہے اللہ تعالی آپ حضرات کو اس کام کے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
آپ حضرات ابتداء کیجئے انشاء اللہ جتنا مجھ ادنی سے طالب علم سے ہوسکا انشاء اللہ اس کار خیرمیں حصہ لونگا۔اور اپنے لیے ذخیرہ آخرت بناؤنگا
واللہ الموفق وھو المعین
 

اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
ہمارے پاس اب تک پانچ بندے ہو گئے ہیں جو کچھ نہ کچھ کر سکتے ہیں۔
مظاہری صاحب، میں، احمدقاسمی بھائی، پیامبر بھائی اور اکبر کبیر بھائی۔

مظاہری صاحب ابتدا کیجیے ان شاء اللہ چیونٹی کی رفتار سے سہی لیکن ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔ آگے ان شاء اللہ اور ساتھی بھی مل جائیں گے۔
کام کا طریقہ کار بتائیے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top