تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات کتاب۔۔۔۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا درجہ

محمد یوسف

وفقہ اللہ
رکن
تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات یہ ایک کتاب ہے جو ایک امریکی ماہر فلکیات اور مورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے 1978ء میں شائع کی۔ اس میں انسانی تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کی درجہ بندی ہے۔ جس میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا درجہ دیا گیا ہے
مزید دیکھئے : لنک
 
Last edited:

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
اگرچہ اس کتاب کا حوالہ کافی مشہور ہوگیا ہے مسلمانوں میں ۔
لیکن یہ جس درجہ میں ہے ۔ اسی میں ہی رکھنا چاہیے ۔ زیادہ اہمیت اس لئے نہیں دے سکتے کہ ہمیں اس کی باقی درجہ بندی سے اتفاق نہیں ہوسکتا۔ اس نے دنیا میں ہر قوم و مذہب ،سائنس سے ہر بڑے آدمی کو چن لیا ہے ۔
اس لئے مجھے یہ حوالہ کوئی خاص متاثر نہیں کرتا ۔ اس لئے بھی کہ اس میں دوسرے پہ ملحد سائنٹسٹ نیوٹن ، کا تذکرہ ہے ۔اور تیسرے پہ حضرت عیسی علیہ السلام کا ۔ پندرھویں نمبر پہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ۔۔۔اور باون پہ حضرت عمرؓ کا تذکرہ ہے ۔
اس لئے یہ درجہ بندی ہمیں قبول نہیں ۔
 
Top