احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

نتیجہ فکر:استاذ محترم حضرت مولانا محمد افضال الحق جو ہرؔ قاسمیؒ

خاک سے پیدا نور سے بہتر ،ﷺ**جن وملائک دیکھ کر ششدر۔ﷺ

انساں پر الہام کا منظر ،دیکھ کے سب ہی کھائے چکر**مان گئے پھر شانِ پیمبر ،ﷺ

لا چاروں کی آنسو پو چھے ،ہاتھ بٹائے مزدوروں کے **غم کی پر سش گھر گھر جاکر ،ﷺ

لاکر علم ویقیں کی مشعل، انساں ڈھونڈھے جنگل جنگل**ہیرے بن گئے راہ کے پتھر،ﷺ

دل گرما کرعشق جگایا، جلوہ گہ حق اس کو بنایا**ڈھالے حسنِ ازل کے پیکر،ﷺ

عقبیٰ ان کی سمت سفر تھی، دنیا ان کی رہگذر تھی**ابتک ہے ہر راہ معطر،ﷺ

پتھر برسے منہ نہیں موڑا، جان پہ آئی حق نہیں چھوڑا**اللہ اللہ آپ کے تیور،ﷺ

صبح ازل سے شام ابد تک، پیدائش سے گنج لحد تک**ہر منزل ہر موڑ تصور،ﷺ

مسکینوں کو پاس بٹھاکر، پھیلادی رحمت کی چادر**غربت لی، دولت ٹھکرا کر ،ﷺ

فکر انوکھی ، ہمت عالی ، عقل نرانی چال نئی**ہر لمحہ شایانِ پیمبر،ﷺ

عہدِ نبوت فیضان کا موسم، سامنے جیسے دونوں عالم**آئینۂ حق قلب منور،ﷺ

بچے پیارے ، بوڑھے پیارے، سب کے ساتھی سب کے سہارے**سب میں شامل سب سے بڑھ کر،ﷺ

حشر میں جب ڈھونڈے گا سہارا ،اول آخر انسانوں کا
سب پہ کھلیں گے آپ کے جو ہر،ﷺ​
 
Top