اپنا تعارف۔۔۔ جو مجھے نہ جانتے ہوں

اعجاز عبید

وفقہ اللہ
رکن
ویسے مجھے یقین ہے کہ بہت سے ارکان تو میرے نام سے واقف ہوں گے۔ میرا اصل نام اعجاز اختر ہے، اور ادبی نام اعجاز عبید۔ اردو کمپیوٹنگ میں اصل نام سے ہی جانا جاتا ہوں۔ خاص کر یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ جو کافی فعال رہا ہے اور اس وقت جتنی اردو فورمس چل رہی ہیں، ان کے زیادہ تر منتظمین اسی گروپ سے ’سند یافتہ‘ ہیں۔
عمر کی اکسٹھ بہاریں اور خزائیں دیکھ چکا ہوں۔ اور اب رٹائرمینٹ کے بعد مزید سرگرمی سے اس میدان میں اترا ہوں۔
ایک آن لائن جریدے کا بانی بھی ہوں، اور برقی لائبریری کا کرتا دھرتا بھی۔
امید ہے یہ شافی و کافی ہو گا۔
مزید کہ یہ میں تقریباً ایک ماہ کے لئے علی گڑھ جا رہا ہوں، اس لئے یہاں نہ آ سکوں گا۔
دعاؤں کا طالب
اعجاز عبید
 

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
52872.png

6d999b938c.gif

14.gif

w6w20050419144544d16d9024.gif

 

جمشید

وفقہ اللہ
رکن
اعجاز عبید صاحب کی لائبریری ماشاء اللہ کافی وسیع ہے اوراس مین دینی موضوعات سے لے کر تاریخی ادبی موضوعات پر بیش قیمت کتابیں موجود ہیں.یہ کہنا بے جانہ ہوگاکہ اعجاز صاحب اردو کی خدمت کرتے کرتے اب اردو والوں کی مخدومیت کے مکمل طورپر حقدار ہیں.
ہرکہ خدمت کرد اومخدوم شد
خداکرے کہ ہم سب اعجاز صاحب کی حق مخدومیت کا حق اداکرسکیں.
خدااعجاز صاحب کی عمر میں اورصحت میں برکت دے تاکہ وہ اردو مزید نئی منزلوں سے روشناس کرسکیں. والسلام
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
اعجاز عبید نے کہا ہے:
ویسے مجھے یقین ہے کہ بہت سے ارکان تو میرے نام سے واقف ہوں گے۔ میرا اصل نام اعجاز اختر ہے، اور ادبی نام اعجاز عبید۔ اردو کمپیوٹنگ میں اصل نام سے ہی جانا جاتا ہوں۔ خاص کر یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ جو کافی فعال رہا ہے اور اس وقت جتنی اردو فورمس چل رہی ہیں، ان کے زیادہ تر منتظمین اسی گروپ سے ’سند یافتہ‘ ہیں۔
عمر کی اکسٹھ بہاریں اور خزائیں دیکھ چکا ہوں۔ اور اب رٹائرمینٹ کے بعد مزید سرگرمی سے اس میدان میں اترا ہوں۔
ایک آن لائن جریدے کا بانی بھی ہوں، اور برقی لائبریری کا کرتا دھرتا بھی۔
امید ہے یہ شافی و کافی ہو گا۔
مزید کہ یہ میں تقریباً ایک ماہ کے لئے علی گڑھ جا رہا ہوں، اس لئے یہاں نہ آ سکوں گا۔
دعاؤں کا طالب
اعجاز عبید

ماشاء اللہ۔۔۔۔!
آخر استاذِ گرامی بھی یہاں تشریف لے آئے ۔۔۔۔! اللہ تعالٰی آپ کا آنا مبارک کرے ۔۔۔۔!
ہم سب کے لئے آپ کا آنا یقینآ نہایت ہی مسرت کا باعث ہے ۔۔۔ ! میں استاذ گرامی کو تہِ دل سے اس فورم پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔۔۔۔! میں اپنے محترم احباب کو بتاتا چلوں کہ محترمی واستاذی اعجاز عبید صاحب ہی شاعری میں میرے استاذ ہیں ۔۔۔۔! بلکہ نہ صرف میرے بلکہ بہت سے نامور و ثقہ شعراء کو بھی آپ سے شرفِ تلمذ حاصل ہے ۔۔۔! آپ اردو محفل فورم پر شاعری کی اصلاح کا کام بھی کافی عرصے سے باحسن انجام دیتے ہیں ۔۔۔ !
اس کے علاوہ آپ ایک برقی لائبریری کے بانی ومنتظم بھی ہیں جس میں بے شمار اسلامی وادبی کتب مفت دستیاب ہیں۔۔۔!
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالٰی تعالٰی استاذ گرامی کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے ۔۔۔ آمین ۔۔۔۔
میری انتظامیہ سے گذارش ہے کہ وہ استاذ محترمی کو جلد از جلد خاص رکن بنائیں۔۔۔!
والسلام ۔۔۔!
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مجھے یاد پڑتا ہے ایک سال یا اس سے کچھ اوپر اعجاز عبید صاحب ساکن حیدرآباد انڈیا موبائیل پر کئی مرتبہ بات ہوئی تھی ۔ایک دو بار فورم پر بھی تشریف لائے تھے۔اس کے بعد خدا جانے کیا ہوا لمبی مدت گزری۔تشریف آوری نہیں ہوئی۔ اللہ اعجاز عبید کو صحت کے ساتھ لمبی عمر دے۔
 
Top